National News

متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر اب ملیں گی 10 چھٹیاں

متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر اب ملیں گی 10 چھٹیاں

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیوں کی منظوری دیدی ہے اعلامیے کے مطابق اگر کسی وجہ سے چھٹی مقررہ مدت میں نہ لی جا سکے تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال کے لیے چھٹی منتقل کی جا سکتی ہے لیکن اس کی سال ختم ہونے سے پہلے معقول وجہ بتانا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں کے چھٹیوں کے دوران ملازم کو واپس نہیں بلایا جاسکتا اور فوجی اہلکاروں کی واپسی بھی ناگزیر حالات کے تحت ہوگی، اگر کسی فوجی کو چھٹیوں کے دوران واپس بلایا گیا تو بعدازاں اس کی بچی ہوئی چھٹیاں اسے دی جائیں گی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق شادی پر تعطیلات سے متعلق اس قانونسے سرکاری اداروں، خصوصی ترقیاتی زونز، فری زونز، عدلیہ اور دبئی میں تعینات اماراتی فوجی اہلکار مستفید ہوں گے۔
یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار بنایا جائے۔



Comments


Scroll to Top