National News

ڈیا جیو کی سی ای او ڈیبرا کریو نے کمپنی چھوڑد ی

ڈیا جیو کی سی ای او ڈیبرا کریو نے کمپنی چھوڑد ی

نیویارک:دنیا کی سب سے بڑی شراب بنانے والی کمپنی ڈیا جیو نے کہا ہے کہ اس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیبرا کریو نے اپنی تقرری کے صرف دو سال بعد ہی باہمی رضامندی سے کمپنی چھوڑ دی ہے در اصل دنیا میں یہ تبدیلی شراب کی فروخت میں کچھ حدتک کمی کے سبب آئی ہے اس سے ڈیا جیو کے برانڈکی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے، جس میں جانی واکر وہسکی، کیسامیگوس ٹکیلا، گنیز بیئر شامل ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کو امریکہ میں بڑھے ہوئے ٹیرف کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لندن میں واقع کمپنی نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ڈیبرا کریو فوری کمپنی چھوڑ رہی ہیں، جس کے بعد ڈیاجیو کے چیف فنانشل آفیسر نک زنگیانی کو عبوری سی ای او بنایا گیا ہے۔
ڈیبرا کریو کے جون 2023 میں سی ای او بننے کے بعد سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیوایشن میں 44 فیصد کمی آئی ، انہوں نے مئی میں ایک پلان کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت لاگت میں 500 ملین ڈالر کی کمی کرنی تھی اور کچھ برانڈ کو تین بر سوں میں فروخت کیا جانا تھا۔



Comments


Scroll to Top