National News

قہر بن کر گری آسمانی بجلی ، 2 افراد ہلاک، 1 زخمی

قہر بن کر گری آسمانی بجلی ، 2 افراد ہلاک، 1 زخمی

نیشنل ڈیسک: جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ جلدیگا تھانہ علاقہ کے لمبوئی بدیسمبر گاو¿ں میں اس وقت پیش آیا، جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ جلدیگا تھانے کے ڈپٹی انسپکٹر درگیش کمار نے بتایا کہ مرنے والے کزن تھے۔
مرنے والوں کی شناخت سریش گونڈ اور راج کشور گونڈ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہوا ہے، تاہم اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top