National News

یو پی آئی ، کیش اور کارڈ کوکہیں الوداع، اب صرف چہرہ دکھا کرکریں پیمنٹ

یو پی آئی ، کیش اور کارڈ کوکہیں الوداع، اب صرف چہرہ دکھا کرکریں پیمنٹ

نیشنل ڈیسک:  ہندوستانی سیاحوں کے لیے اچھی خبر ہے ! اگر آپ دبئی  گھومنے کا سوچ رہے ہیں تو اب وہاں خریداری کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔ خاص طور پر دبئی مال میں اب آپ اپنے چہرے سے پیمنٹ ( ادائیگی  )کر سکیں گے۔

PunjabKesari
اب اپنے چہرے سے کریں ادائیگی 
یہ ایک نئی سہولت ہے جہاں آپ کو نقد رقم، کارڈ یا یہاں تک کہ یو پی آئی کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ صرف پیمنٹ مشین کے سامنے کھڑے ہو جائیں، مشین آپ کے چہرے کو اسکین کر پہچان لے گی اور جو بھی رقم ہو گی وہ  براہ راست آپ کے بینک اکاؤنٹ سے کاٹ لی جائے گی ۔ یہ ان لاکھوں ہندوستانیوں کے لیے بہت آسان ہوگا جو ہر سال دبئی جاتے ہیں یا وہاں  رہتے ہیں۔

https://x.com/Sheetal2242/status/1926564448119947463
ہندوستانی سیاحوں کی بڑھتی تعداد
بڑی تعداد میں ہندوستانی رہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کا دورہ کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس سال تقریبا 54 لاکھ ہندوستانی صرف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)میں ہندوستانی مسافروں کی تعداد 98 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ حکومت ہند، ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) اور NPCI انٹرنیشنل دنیا بھر میں UPI کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ تاہم فیس پیمنٹ کی یہ سہولت صرف دبئی مال میں شروع کی گئی ہے۔

PunjabKesari
UPI کی عالمی رسائی
ہندوستان سے باہر، نیپال، سری لنکا، ماریشس، یو اے ای، سنگاپور، فرانس اور بھوٹان جیسے ممالک میں ( UPI ) (QR کوڈ) ادائیگی کی سہولت پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ دبئی نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے اور فیس سے ادائیگی کی یہ نئی سہولت اس کی ایک اور مثال ہے۔ یہ دبئی میں خریداری کے تجربے کو اور بھی زیادہ ہموار اور جدید بنا دے گا ، لہٰذا اگلی بار جب آپ دبئی مال جائیں تو بس مسکرائیں اور اپنے بٹوے کی فکر کیے بغیر ادائیگی کریں۔



Comments


Scroll to Top