Latest News

سنجے سنگھ نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ دیا

سنجے سنگھ نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ دیا

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کردیا عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی اپیل پر مسٹر سنجے سنگھ نے پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ کو 2 لاکھ روپے کا چیک سونپا۔
پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ کو چیک حوالے کرتے ہوئے مسٹر سنجے سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی اپیل پر انہوں نے چیف منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ یعنی 2 لاکھ روپے کا چیک مسٹر چیمہ کو سونپا۔
قبل ازیں راجیہ سبھا ایم پی این ڈی گپتا نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کے کام کے لیے 25 لاکھ روپے، ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے 5 کروڑ روپے، ہربھجن سنگھ نے 50 لاکھ روپے اور ڈاکٹر اشوک متل نے اپنے متعلقہ ایم پی فنڈز سے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ دہلی، گجرات، کشمیر، گوا اور دیگر ریاستوں کے تمام ایم پی اور ایم ایل اے ایک ماہ کی تنخواہ پنجاب کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔
اے اے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اشوک کمار متل نے لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) میں سیلاب میں افراد خانہ سے محروم ہونے والے 43 خاندانوں میں سے ہر ایک کو مستقل ملازمت دینے کا اعلان کیا۔
 



Comments


Scroll to Top