Latest News

ٹرمپ کا ہندوستان دورہ کل ،مودی نے کیا ٹویٹ '' ہم استقبال کے لئے تیار ہیں''

ٹرمپ کا ہندوستان دورہ کل ،مودی نے کیا ٹویٹ '' ہم استقبال کے لئے تیار ہیں''

نیشنل ڈیسک :وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوا ر کو کہا کہ ہندوستان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال کے لئے پرجوش ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ  یہ اعزاز کی بات ہے کہ ٹرمپ کل ہمارے ساتھ ہوں گے  ، ہندوستان ان کے استقبال کو تیار ہے ۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیاکہ 'ٹرمپ کے استقبال کی شروعات احمد آباد میں تاریخی پروگرام سے ہو گی ۔  وزیر اعظم گجرات کے وزیر اعلیٰ  وجے روپانی کے اس ٹویٹ پر رد عمل دے رہے تھے ۔جس میں روپانی نے کہا کہا ' پورا گجرات ایک آواز میں کہتا ہے ' نمستے ٹرمپ' ۔ 

PunjabKesari
بتادیں کہ ٹرمپ  24 فروری کو ہندوستا ن کے دورے پر آ رہے ہیں۔امریکی صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے ۔ٹرمپ کے دورے کو لیکر احمد آباد میں  خاص انتظام  کئے گئے ہیں۔ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کا 24 فروری کو احمد آباد میں روڈشو  کرنے اور شہر کے زیر تعمیر موٹیر اسٹیڈیم میںموجود لوگوں کو مشترکہ خطاب کر نے کا پروگرام ہے ۔

PunjabKesari
نمستے ٹرمپ  نام کے اس پروگرام میں ایک لاکھ 10 ہزار لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے ۔پروگرام  اور روڈ شو کے لئے سکیورٹی انظامات کے تحت دس ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ٹرمپ کے دورے کے مد نظر  ہندوستان میں بین الاقوامی ایئر پورٹ پر افسران  نے ایک  ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ ایڈوائزری میں سفر کرنے والے لوگوں کو اس دن اڑان روانگی کے مقرر وقت سے تین گھنٹے پہلے آنے کو کہا   گیا  ہے۔
 



Comments


Scroll to Top