Latest News

کس ریاست میں چلے گی ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین، ایک بار میں سفر کریں گے 2600 سے زائد مسافر، جانئے کہاں سے کہاں تک چلے گی

کس ریاست میں چلے گی ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین، ایک بار میں سفر کریں گے 2600 سے زائد مسافر، جانئے کہاں سے کہاں تک چلے گی

نیشنل ڈیسک:  ہندوستان جلد ہی دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہونے جا رہا ہے جہاں ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین چلتی ہے۔ یہ ٹرین ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک بڑا قدم ہے۔ ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین  ہریانہ میں چلے گی، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
 انجن تیار، جیند میں بن رہا ہے پلانٹ 
ریل کے وزیر اشونی ویشنو نے حال ہی میں اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل پر اس ٹرین کی ویڈیو شیئر کی، جس میں اس کی ڈیزائن اور خوبیاں دکھائی گئیں۔ اس ٹرین کا انجن تیار ہو چکا ہے اور اسے چلانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس ٹرین کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے  ہریانہ کے جیند میں ایک ہائیڈروجن پلانٹ بنایا جا رہا ہے۔
اس ٹرین کی خاص باتیں:

  • دنیا کی سب سے لمبی اور طاقتور ہائیڈروجن ٹرین: یہ دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور اور لمبی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین ہوگی۔
  • مسافروں کی گنجائش: یہ ٹرین ایک وقت میں  2,638 مسافروں کو لے جا سکے گی۔
  • رفتار:اس کی رفتار 110 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
  •  آلودگی سے پاک:  یہ ٹرین ہائیڈروجن فیول سیل سے چلے گی، جس سے کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔ دھوئیں کی جگہ صرف پانی اور بھاپ خارج ہوگی۔

مستقبل کی منصوبہ بندی:

  • ہندوستانی  ریلوے کا ہدف ہے کہ ملک میں ایسی 35 ہائیڈروجن ٹرینیں چلائی جائیں، جن میں سے ہر ایک پر تقریبا 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
  •  جیند-گوہانہ-سونی پت کا 89 کلومیٹر لمبا ریلوے ٹریک اس ٹرین کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
  •  جیندمیں بننے والا پلانٹ روزانہ تقریبا  430 کلو ہائیڈروجن تیار کرے گا۔
     


Comments


Scroll to Top