Latest News

چین: کورونا وائرس کا قہر جاری،مرنے والوں کی تعداد65  1,6 ہوئی، 68 ہزار سے زیادہ متاثر

چین: کورونا وائرس کا قہر جاری،مرنے والوں کی تعداد65  1,6 ہوئی، 68 ہزار سے زیادہ متاثر

بیجنگ: چین میں مہلک  کورونا وائرس کے  انفیکشن کی وجہ سے مزید 142 لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر1,665 ہو گئی ہے۔ فی الحال اس سے متاثر ہونے کے کل68,500  معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے ملک میں 2,009  معاملات کی  تصدیق کی ہے۔ ہوبئی  صوبے کے دارالحکومت ووہان میں 1,843 نئے کیس ہیں، جہاں سے دسمبر میں یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔ نئے معاملات کے ساتھ ہی ہوبئی  میں اس کے کل  56,249 معاملات کی تصدیق ہو گئی ہے۔

PunjabKesari
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  'ژنہوا'کی  خبر کے مطابق ہفتہ کو جن 142 لوگوں کی موت ہوئی ان میں سے 139  ہوبئی  میں جبکہ سچوآن میں دو اور ہنان میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ چین کے ایک اعلی صحت افسر نے بتایا کہ نئے  معالات کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ خبر کے مطابق ابھی تک کل 9,419متاثرہ مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

PunjabKesari
 کورونا  وائرس  کا صحت  افسران  پر بھی کافی سنگین اثر پڑ رہا ہے ابھی تک 1700 سے زیادہ چینی ڈاکٹر اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے اتوار کو بیجنگ پہنچ کر وائرس سے نمٹنے میں چینی حکام کی مدد کرنے کا امکان ہے۔ صحت کمیشن نے بتایا کہ  ڈبلیو ایچ اوکے ماہرین ایک مشترکہ مشن کے ساتھ وبائی امراض کے کنٹرول کی افادیت جاننے کے لئے چین کے تین صوبوں کا دورہ کریں گے۔
 



Comments


Scroll to Top