نئی دہلی: آسام کے کاربی انگلونگ علاقے میں جمعرات کو فضائیہ کا سخوئی-30 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جمعہ کی علی الصبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حادثہ جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا پائلٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ فضائیہ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کر رہی ہے قبل ازیں، فضائیہ نے جمعرات کی رات دیر گئے بتایا تھا کہ ایک سخوئی طیارہ مقررہ وقت کے مطابق واپس نہ آنے کے بعد تلاش اور بچاو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا تھا کہ ایک سخوئی لڑاکا طیارہ کے طے شدہ وقت پر واپس نہ ا?نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ہوائی جہاز نے آسام کے جورہاٹ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اوراس سے جمعرات کی شام 7:42 بجے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔