National News

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

سری نگر : جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کے روز آٹھ بار کے چمپئن کرناٹک کو فائنل میں شکست دے کر پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر دی یہ فتح خطے کی کرکٹ تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے موں و کشمیر کرکٹ ٹیم نے رانجی فائنل کے پورے مقابلے کےدوران شاندار نظم و ضبط اور ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کیا جمعہ کو 291 رنز کی زبردست برتری حاصل کرنے کے بعد، جموں و کشمیر نے پانچویں اور آخری دن ایک اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
اپنی دوسری اننگز 186 رنز چار کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کرتے ہوئے، قمران اقبال، 94 رنز پر ناٹ آوٹ رہے تھے، اور ساحل لوترا، جو 16 رنز پر تھے، نے شاندار سنچریاں مکمل کیں جس کے ساتھ جموں و کشمیر نے اپنی مجموعی برتری کو 633 رنز تک پہنچا دیا۔
پانچویں دن لنچ تک ٹیم کا سکور چار وکٹ پر 285 تھا۔
 



Comments


Scroll to Top