Latest News

سکھ عقیدتمندوں کے استقبال کیلئے تیارکرتارپور، عمران خان  نے  شیئر کیں خوبصورت تصاویر

سکھ عقیدتمندوں کے استقبال کیلئے تیارکرتارپور، عمران خان  نے  شیئر کیں خوبصورت تصاویر

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو کرتارپور احاطے اور گوردوارہ دربار صاحب کی کچھ شاندار تصاویر کا اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور کہا کہ آستھا (عقیدت ) کایہ مرکز گورو نانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش پر سکھ یاتریوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے۔ بتادیں کہ کرتارپور کوریڈور کا افتتاح نو نومبر کو ہونا ہے ایسے میں خان نے ٹویٹر پر تصاویر کا شیئر کرکے مقدس  مقام کی ایک جھلک دی ہے۔


انہوں نے ٹویٹ کیا، 'سکھ شردھالوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے کرتارپور۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے  تعمیری کام  وقت پر مکمل کرنے کے لئے اپنی حکومت کو مبارک باد دی۔ خان نے ٹویٹ کیا، 'گورو نانک جی کے 550 ویں یوم پیدائش  کے پرب کے لئے کرتارپور کو ریکارڈ وقت پرتیار کرنے کے لئے میں اپنی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔


ایسا مانا جا رہا ہے کہ ایسا کرکے خان مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے یہاں آنے کے خواہش مند سکھ شردھالوؤں کے لئے پاسپورٹ کی شرط کو ختم کر دی تھی ۔اس کے ساتھ ہی کرتارپور کوریڈور کے افتتاح اورگورونانک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش پرپاکستان کی طرف سے  وصولی جانے والی 20 امریکی ڈالر(قریب 1400 روپے )کی فیس بھی نہیں لی جائے گی۔کرتارپور کوریڈور کا افتتاح ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دارالحکومت اسلام آباد میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں اور ان کے رہنما مولانا فضل الرحمن خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو نے پاکستان کے کرتارپور میں راوی دریا کے کنارے واقع دربار صاحب گوردوارے میں  اپنی زندگی کے آخری 18 سال گزارے تھے۔یہ کوریڈور پنجاب کے گورداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک گوردوارے کو کرتارپور واقع گوردوارہ دربار صاحب سے جوڑتا ہے۔



Comments


Scroll to Top