Latest News

این پی آر پر بولے امت شاہ- اس ملک میں کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، کسی پر ڈاؤٹ کا D بھی نہیں لگے گا

این پی آر پر بولے امت شاہ- اس ملک میں کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، کسی پر ڈاؤٹ کا D بھی نہیں لگے گا

نیشنل ڈیسک :ملک  کی کئی ریاستوں میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر)کی مخالفت  ہو رہی ہے۔این پی آر کو لے کر لوگوں میں اس بات کا ڈر ہے کہ ان سے کاغذات مانگے جائیں گے۔لوگوں کے خوف کو وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں دور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے صاف کر دیا کہ این پی آر سے  ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں کسی پر ڈاؤٹ کا ' D ' بھی نہیں  لگے گا۔
. دراصل، امت شاہ دہلی تشدد پر جواب دے رہے تھے، اس دوران انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر کے بعد تشدد  شروع ہوا۔ ملک بھر میں مسلم بھائیوں کے ذہن میں یہ بھرا گیا کہ یہ( سی اے اے ) آپ کی شہریت لینے والا ہے۔  انہوں نے  کہا کہ  میںملک بھر کے مسلمان بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سی اے اے  شہریت لینے  والا قانون نہیں ہے۔ تمام جماعتوں کو کہنا ہوگا کہ سی اے اے  سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی۔
امت شاہ کے بیان پر کانگرس ممبر پارلیمنٹ کپل سبل نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ سی اے ا ے  سے کسی کی شہریت چھنے گی ۔جب این پی آر ہوگا تو 10 سوال اور  پوچھیں جائیں گے اور پھر 'D ' یعنی 'ڈاؤٹ فل 'لگا د یا جائے گا ۔یہ صرف مسلمان نہیں بلکہ غریب لوگوں کی شہریت بھی چھینے گا۔
کپل سبل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ میں کتنی  تقاریر کوٹ کر سکتا ہوں سبل صاحب !آپ کی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ایسا بیان دیا کہ سی اے اے مسلمانوں کے خلاف ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ این پی آر میں کوئی ڈاکومنٹ نہیں مانگا جائے گا، جتنی معلومات آپ کو دینی ہے ، دیں۔اس کے لئے آپ آزاد ہیں۔کوئی بھی D لگانے والا نہیں ہے۔ اس ملک میں کسی کو این پی آر کے عمل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی پر کوئی'  D 'نہیں لگے گا۔ بتادیں کے D لگنے کا مطلب ڈاؤٹ فل ہونا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top