بھیماورم: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اتوار کو طلبہ سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں محترمہ سیتارمن نے زیڈ پی ہائی اسکول میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ترقی اور عالمی شناخت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور ریاست و ملک کی خدمت کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اچھی طرح پڑھائی کریں، تخلیقی سوچ پیدا کریں اور ڈیجیٹل کلاسوں میں حصہ لیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے سرکاری تعاون کا یقین دلایا۔
اس سے قبل، محترمہ سیتارمن نے مغربی گوداوری ضلع کے نرس پورم منڈل کے پیڈا میناوانی لنکا گاوں کے اس اسکول میں کمپیوٹروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیا۔ یونین بینک کی جانب سے فراہم کردہ 18 لاکھ روپے کی سہولیات میں طلبہ کے لیے ڈیجیٹل اور سائنس کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کمپیوٹر اور ایک سائنس لیبارٹری بنائی گئی ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے سائی اینٹ کے کارپوریٹ سوشل ریسپونسبلٹی (سی ایس آر) پروگرام کے تحت قائم کردہ ایک اے آئی اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی افتتاح کیا اور اپنی مدد ا?پ گروپوں کی خواتین میں چیک تقسیم کیے۔