Latest News

سادھوی پرگیہ کو اردو میں ملے خط کا  ہوا ہندی میں ترجمہ،پلوامہ اور ممبئی جیسے حملوں کو دوہرانے  کی دھمکی

سادھوی پرگیہ کو اردو میں ملے خط کا  ہوا ہندی میں ترجمہ،پلوامہ اور ممبئی جیسے حملوں کو دوہرانے  کی دھمکی

بھوپال:بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ  سادھوی پرگیہ کو ملے دھمکی بھرے ارد خط کا اردو ترجمہ کر دیا گیا ہے۔اس میں نامعلوم لوگوں نے  پلوامہ اور ممبئی جیسا حملہ دوبارہ کی دھمکی دی ہے ۔ خط  کے ساتھ ملی ایک مارشیٹ سے پولیس کو شک ہیکہ یہ خط پنے سے بھیجا گیا ہے۔ لہٰذا بھوپال پولیس نے پنے کے محکمہ تعلیم کو خط لکھ کر مارشیٹ کی معلومات مانگی ہے۔اس کے ساتھ ہی  سادھوی کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا  گیا  ہے ۔

PunjabKesari
اکتوبر میں بھیجا گیا تھا خط
 بتادیں کہ اکتوبر میں بھیجے گئے اس خط کو پیر کی رات کو کھولا گیا تو اس میں سلور کلر کے پاؤڈر کا پیکٹ اور اردو میں لکھا ہوا ایک کاغذ ملا تھا اس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور پرگیہ ٹھاکر کی تصو یر  پر کراس  نشان بنا ہوا تھا۔ تحقیقات کر رہے   ایس ایس پی  اکھل پٹیل نے بتایا کہ ڈاک محکمہ سے بھی معلومات مانگی گئی ہے۔پاؤڈر کو جانچ کے لئے  فورینسک لیب بھیجا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ آج شام تک ایف ایس ایل  کی رپورٹ آ جائے گی۔معاملے کی جانچ کے لئے ٹیم تشکیل کر دی گئی ہے۔

PunjabKesari
خط میں لکھا-ہمارے بارے میں کسی کو پتہ نہیں چلے گا 
دھمکی بھرا خط کسی انصار المسلمین نام کے شخص نے بھیجا ہے۔خط میں پرگیہ کو مارنے کے ساتھ ہی پلوامہ اور 2008 کے ممبئی جیسے حملے دوبارہ  انجام دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔خط کے آغاز میں ہی لکھا ہے کہ ہم کہاں سے ہیں، کیا کرتے ہیں، ہمارے بارے میں کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔خط میں فاروق بھائی کا نام لے کر بتایا گیا کہ ان کی پہنچ سیریا، دبئی اور پاکستان تک ہے۔یہ حکم پاکستان سے ہوا ہے۔خط میں سادھوی پرگیہ کی جانب سے  ہیمنت کرکرے کو غدار اور مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کو محب وطن   بتاکر  ان  کی توہین کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

PunjabKesari
رکن پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں اضافہ
اس خط کے ملنے  کے بعد  رکن پارلیمنٹ  سادھوی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔  ان سے ملاقات کے لئے آنے والے ہر شخص پر نظر رکھی  جا رہی ہے اور رجسٹر میں انٹری کی جا رہی ہے ۔
لفافے اور خط کے اند ر بھیجنے والے کا نام الگ- الگ
ایس ایس اکھل  پٹیل کے مطابق  رکن پارلیمنٹ کو جو خط بھیجا گیا ہے، اس کے لفافے پر بھیجنے والے کا پتہ  سوامی  رام چندر ایر، شیواجی چوک، کھود کی  بازار، کھڑکی،ضلع پنے لکھا ہوا تھا، لیکن خط کے اندر بھیجنے  والے کا نام کچھ اور لکھا ہوا ہے۔فی الحال جانچ جاری ہے اور تحقیقات کے بعد ہی سارے معاملے کا انکشاف ہونے کا امکان ہے۔
 



Comments


Scroll to Top