Latest News

کورونا وائرس سے ہندوستا ن میں پہلی موت ، کچھ دن پہلے ملیشیا سے لوٹا تھا شخص

کورونا وائرس سے ہندوستا ن میں پہلی موت ، کچھ دن پہلے ملیشیا سے لوٹا تھا شخص

کوچی :کیرل میں کوچی کے کالامسیری کے ایک میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ایک 36سالہ شخص کی موت ہو گئی ، اس میں کووڈ 19کی علامت دیکھنے کو ملی تھی حالانکہ  اس کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آئی تھی ۔ الاپوجھا  کے نیشنل انسٹی چیوٹ آف وائرو لاجی کی پہلی رپورٹ کے مطابق شخص کووڈ 19 سے متاثر نہیں تھا ۔ حالانکہ  متوفی شخص کی لاش کو ابھی بھی آئیسولیشن میںرکھا گیا ہے اور ڈاکٹر  جانچ کر رہے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق کننور کارہائشی جینیش  پچھلے اڑھائی سالوں سے ملیشیا میں رہ رہا تھا اور وہاں جاب کرتا تھا۔
ویروار آدھی رات کو جینیش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا تھا ۔ کھانسی اور تھکا وٹ کی شکایت کی وجہ سے جمعہ کو اسے الگ سے نگرانی وارڈ میں رکھا گیا ۔اس کی جانچ پڑتال کے بعد پایا گیاکہ وہ نمونیہ ، سانس کی بیماری اور ڈائیبٹیر ،کیٹو ایسیڈوسس  سے متاثر تھا ۔ایچ ون این ان اور کووڈ 19کا پتہ لگانے کے لئے اس ک ے خون کے نمونے کی جانچ کو این آئی وی  میں بھیجا گیا تھا ۔ اس کی ایک رپورٹ نیگیٹیو  آئی تھی لیکن دوسرے سیمپل کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی اس کی موت ہو گئی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کے پروٹوکول کے مطابق اس پر کوئی بھی فیصلہ دوسرے سیمپل ٹیسٹ کے بعد ہی لیا جا سلتا ہے ۔اب شخص کی دوسری رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا کہ اس کی موت کیسے ہوئی ۔اس دوران ،کورونا وائرس انفیکشن کے خدشے کے مد نظر یانارکلم  ضلع میں17لوگوں کونگرانی میںرکھا گیا ہے، جن میں سے آٹھ کو چھٹی دے دی گئی ۔الپوجہا کی لیبارٹری  میں 5افراد کے خون کے سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس ضلعے میں 28افراد کو الگ مقام پر سخت نگرانی  میں رکھا گیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top