Latest News

سی اے اے :اگر مسلمانوں کو بھی ہندوستانی شہریت کی پیشکش کی جائے ،توآدھا بنگلہ دیش خالی ہو جائے گا: مرکزی وزیر

سی اے اے :اگر مسلمانوں کو بھی ہندوستانی شہریت کی پیشکش کی جائے ،توآدھا بنگلہ دیش خالی ہو جائے گا: مرکزی وزیر

حیدرآباد:بھاجپا لیڈر اور ریاستی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے اتوار کو کہا کہ اگر بنگلہ دیش کے شہریوں کو ہندوستانی شہریت کی پیشکش کی جائے، تو وہاں کی آبادی آدھی رہ جائے گی۔ سنت روی داس جینتی کے موقع پر رکھے گئے ایک پروگرام میں ریڈی نے تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر  راؤ کو یہ ثابت کرنے کا چیلنج کیا کہ شہریت ترمیمی  قانون ( سی اے اے )کس طرح سے  سے ہندوستان  کی  130 کروڑ آبادی کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے آئے مسلمانوں کو بھی شہریت دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اگر تمام بنگلہ دیشی مسلمانوں کو ہندوستانی شہریت دینے کی پیشکش کی جائے تو آدھا بنگلہ دیش خالی ہو جائے گا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ ' اگر انہیں شہریت دینے کا وعدہ کیا جائے تو آدھے بنگلہ دیشی ہندوستان چلے آئیں گے۔ اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ کے سی آر ؟ یا راہل گاندھی؟ ریڈی نے کہا کہ  وہ گھس پیٹھیوں کے لئے شہریت چاہتے ہیں۔ ہندوستان  حکومت سی اے اے  کا  جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔
 



Comments


Scroll to Top