National News

ٹرمپ آئیں تو سڑکوں پر اترو، ویڈیو میں بھڑکاتے دکھے عمر خالد، بھاجپا لیڈر نے کیا شیئر

ٹرمپ آئیں تو سڑکوں پر اترو، ویڈیو میں بھڑکاتے دکھے عمر خالد، بھاجپا لیڈر نے کیا شیئر

نیشنل ڈیسک: دہلی تشدد میں اب تک 46 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس تشدد کے پیچھے بی جے پی لیڈر کپل مشرا اور بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو جم کر ذمہ دارٹھہرایا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے تشدد بھڑکنے سے ایک دو دن پہلے اشتعال انگیز بیان دئیے تھے  ۔وہیں اب تشدد بھڑکانے والوں میں ایک نام اور جڑ گیا ہے۔وہ نام ہے غداری کیس  میں ملزم جے این یو طالب علم عمر خالد کا۔ سوشل میڈیا پر خالد کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لوگوں کو ٹرمپ کے آنے پر سڑک پر اترنے کی اپیل کر رہا ہے اور مخالفت کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

https://twitter.com/TajinderBagga/status/1234347694920830979?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234347694920830979&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps%253A%252F%252Ftwitter.com%252FTajinderBagga%252Fstatus%252F1234347694920830979%26widget%3DTweet
مہاراشٹر کے یوت مال میں اس کی  تقریر کا کلپ سامنے آیا ہے۔ یہ تقریر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورے سے ٹھیک پہلے 17 فروری کا ہے۔ بتا دیں کہ 24 فروری کو ٹرمپ دو روزہ دورے پر ہندوستان  پہنچے تھے اور اسی شام دہلی میں تشدد بھڑک گیا تھا ۔

PunjabKesari
مہاراشٹر  میں کی گئی تقریر میں خالد کہہ رہا ہے کہ  ' جب امریکی صدر ہندوستان میں ہوں گے ، تب ہمیں سڑکوں پر اترنا چاہئے ۔ 24 تاریخ کو ٹرمپ آئیں گے تم ہم ان کو بتائیں گے کہ  ہندوستان کی حکومت ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔مہاتما گاندھی کے اصولوں ل کی دھجیاں اڑا رہی  ہے۔ہم ٹرمپ کو دکھائیں گے  کہ ہندوستان کی عوام ہندوستان کے حکمرانوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اس دن ہم تمام لوگ سڑکوں پر اتر آئیں گے ۔
بی جے پی لیڈر نے سادھا نشانہ
 دہلی بھاجپا کے ترجمان  تجندر پال سنگھ نے خالد کا ویڈیو  ٹویٹ کر لکھا کہ ''جہادی قوتوں کی طرف سے یہ سازش پہلے ہی رچ دی گئی تھی کہ جس دن ٹرمپ  ہندوستان میں ہوں گے اس دن ٹکڑے- ٹکڑے گینگ سڑکوں پر اترے گا اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرے گا۔ خالد کی 17 فروری کی یہ تقریر اسی کا ثبوت ہے''۔ وہیں بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے پوچھا کہ کیاکہ  پہلے سے منصوبہ بند تھا دہلی تشدد۔

PunjabKesari
بتادیں کہ  تشدد میں تین دن تک دہلی سلگتی رہی اور اس میں اب تک 46 لوگوں  کی جان چلی گئی ، جبکہ 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ دہلی میں ابھی ماحول پر امن ہے  اور پولیس ہر طرح سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی نظر ہے کہ کو ن افواہیں اڑا رہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top