Latest News

مشہور پنجابی گلوکار کے گھر پر گینگسٹرز کی اندھا دھند فائرنگ

مشہور پنجابی گلوکار کے گھر پر گینگسٹرز کی اندھا دھند فائرنگ

پنجاب ڈیسک: کینیڈا کے شہر کیلگری میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب24  جنوری 2026  کی رات تقریبا 10بج کر 30منٹ پر مشہور پنجابی گلوکار اور فنکار ویر دیویندر کے گھر پر گینگسٹرز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کیلگری پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جانکاری کے مطابق حملہ آوروں نے ویر دیویندر سے پانچ لاکھ ڈالر بھتے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

PunjabKesari
اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے گلوکار ویر دیویندر نے کہا کہ انہیں پہلی دھمکی آمیز کال 6  جنوری 2026  کو موصول ہوئی تھی۔ یہ کال آنڈا (بٹالہ ) نامی ایک شخص کی جانب سے کی گئی تھی۔ اس کے بعد نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ کر دی۔ جب بھتے کا مطالبہ کیا گیا تو ویر دیویندر نے صاف طور پر کہا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں اور وہ یہ رقم ادا نہیں کر سکتے۔ اس پر ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر پیسے نہ دیے گئے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ اس پر ویر دیویندر نے کہا کہ مار دو۔
جانکاری کے مطابق جس وقت گھر پر فائرنگ ہوئی اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ گولیاں غسل خانے اور بیڈروم کی دیواروں کو چیرتی ہوئی نکل گئیں۔ کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا لیکن علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر پولیس کی جانب سے معاملے کی جانچ جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ موقع پر دو افراد آئے تھے جن میں سے ایک فائرنگ کر رہا تھا اور دوسرا ویڈیو بنا رہا تھا۔ یہ تمام معلومات فنکار ویر دیویندر نے خود فراہم کی ہیں۔



Comments


Scroll to Top