لکھنؤ :لکھنؤکے گھنٹہ گھر پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہی کچھ خواتین کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے ۔معروف شاعر منور رانا کی دو بیٹیوں سمیہ رانا اور فوزیہ رانا کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔رخسانہ اور صفی فاطمہ کے نام بھی ایف آئی آرمیں شامل ہیں۔

دس نا معلوم خواتین کے خلاف بھی لکھنؤ کے تھانہ ٹھاکر گنج میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ شاہین باغ کی طرز پرلکھنؤ کے گھنٹہ گھرپرخواتین کااحتجاج جاری ہے۔شہریت قانون کیخلاف خواتین جمعہ سے دھرنے پربیٹھیں ہیں۔ پولیس کے ذریعے دھرنے پر بیٹھی خواتین کے کمبل ضبط کئے جانیکابھی معاملہ سامنے آیاتھا۔خواتین کامطالبہ ہے کہ سی اے اے کوحکومت فوری واپس لے۔