Latest News

15کروڑ مسلمان والے بیان پر برے پھنسے وارث پٹھان، ایف آئی آر درج

15کروڑ مسلمان والے بیان پر برے پھنسے وارث پٹھان، ایف آئی آر درج

نیشنل ڈیسک : اپنے بیان کو لے کر تنازعوںمیں گھرے آل  انڈیا مجلس   اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) نیتا وارس پٹھان کی مشکلیں  بڑھ سکتی ہیں۔ کرناٹک کے کلبرگی   پولیس نے انکے  خلا         ف آئی پی سی کے تحت  دفعہ 117 ،153(دنگا پھیلانے  کے لئے بھڑکانا) اور دفعہ  153اے ( دو گروپوں میں نفرت پھیلانا )  کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔ 
بتادیں کہ اسدالدین اویسی  کی پارٹی کے  نیتا پٹھان نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے گلبرگہ میں کہا تھا کہ ہم 15 کروڑ ہیں اور 100کروڑ لوگوں پر بھاری ہیں۔پٹھان نے 16 فروری کو مشرقی   کرناٹک کے  کلبرگی میں سی اے اے مخالف ریلی  کو خطاب کرتے ہوئے  یہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ساتھ  چلنا ہوگا ۔ ہمیں آزادی لینے ہوگی ۔ جو چیزیں  مانگنے سے نہیں ملتی ،ہمیں چھیننی  ہوگی ۔ اب وقت آگیا ہے  ۔ہمیں بولا کہ  ماں بہنوں کو آگے بھیج دیا اور خود کمبل میںبیٹھ گئے۔ ابھی تو صرف شیرنیاں باہر  نکلی ہیں اور تمہارے پسینے چھوٹ گئے ۔ سمجھ لو ہم  لوگ ساتھ آگئے تو  کیا ہوگا ۔ اے آئی ایم آئی ا یم نتیا نے کہا تھا کہ ہم 15 کروڑ ہیں  لیکن 100 کروڑ پر بھاری ہیں۔ یہ بات یاد رکھ لینا ۔ 
پٹھان  دہلی کے شاہین باغ  میں سی اے اے کیخلاف مظاہرہ کر رہی  عورتوں کی تنقید  کی طرف اشارہ  کر رہے تھے۔پٹھان کے اس اشتعال انگیز تقریر کے بعد سورابھاسکر نے اس پر جواب دیا۔انہوںنے اپنے سرکاری ٹوٹر ہینڈل سے ٹویٹ  کر لکھا  کہ' بیٹھ جائو چاچا ۔ اگر آپ کچھ مدد کرنے کے لائق  نہیںکہہ سکتے تو اس طرح کی بیان بازی  نہ کرو '۔ یہ بہت ہی  غیر ذمہ داری  اور قابل مذمت  بیان ہے ۔ اس طرح کی باتیں آندولن کو  کھڈے  میں ڈال رہی ہیں۔



Comments


Scroll to Top