Latest News

وزیر خزانہ سیتارمن نے کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ تقریر، توڑ دیا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا ریکارڈ

وزیر خزانہ سیتارمن نے کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ تقریر، توڑ دیا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا ریکارڈ

نیشنل ڈیسک: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو مودی حکومت - 2  میںاپنا پہلا مکمل بجٹ پیش کیا۔ نرملا سیتا رمن نے اب تک کا سب سے بڑی بجٹ تقریر کی۔ لوک سبھا میں وزیر خزانہ کی تقریر قریب پونے تین گھنٹے تک چلی ۔اپنی تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کسان، ریلوے، تعلیم اور صحت کے  شعبے  کو لے کر کئی اعلانات کئے ۔سیتا رمن نے اس پورے بجٹ کو 160 منٹ میں پڑھا۔اگرچہ اب وہ اور بولنا چاہتی تھیں لیکن اسی دوران ان کی طبیعت درمیان میں تھوڑی خراب ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام کیا۔

PunjabKesari
 بتا دیں کہ سیتا رمن نے آزادی کے بعد 53 ویںعام بجٹ کو پیش کیا۔پہلا عام بجٹ 26 نومبر 1947 کو اس وقت کے وزیر خزانہ آر کے شنمکھم چیٹی نے پیش کیا تھا اور آزادی کے بعد اب تک 10 وزرء ا خزانہ نے کل 52 بار بجٹ پیش کیا ہے۔
منموہن سنگھ نے کی  تھی دوسری  سب سے طویل  بجٹ تقریر
 سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے  اس سے پہلے طویل بجٹ تقریر کی تھی۔ یو پی اے میں وزیر خزانہ کے دوران انہوں نے 1991 میں سب سے طویل بجٹ  تقریر کی تھی۔ منموہن سنگھ نے اس وقت 18700 الفاظ کی تقریر کی تھی جو کہ اب دوسری  سب سے بڑی  تقریر ہو گئی ہے، کیونکہ آج وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے وہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سب سے چھوٹی بجٹ تقریر وائی بی چوان کی تھی، جو صرف 9300 الفاظ کی تھی ۔وہیں دوسرے مقام پر سب سے چھوٹی تقریر مرارجی دیسائی کی ہے جو 10 ہزار الفاظ میں پیش کی گئی تھی ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جولائی 2019 میں بھی بجٹ پیش کیا تھا جو 1 ہزار الفاظ کا تھا۔ وہیں اس بار انہوں نے ریکارڈ توڑ دیا۔

PunjabKesari
انہوں نے کیا سب سے زیادہ بجٹ پیش
 ملک کے سابق وزیر اعظم مرارجی دیسائی نے اب تک سب سے زیادہ 10 بار بجٹ پیش کیا ہے۔ مرارجی 6 بار وزیر خزانہ اور 4 بار نائب وزیر اعظم رہے۔ ان میں 2 عبوری بجٹ شامل ہیں۔ اپنے یوم پیدائش  پر دو بار بجٹ پیش کرنے والے  مرارجی ملک کے واحد وزیر خزانہ رہے ہیں۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top