National News

فلم  گنگا جل کی طرح ہوئی طاہر کی گرفتاری ،عام کپڑوں  میں کھڑی پولیس نے دبوچ لیا

فلم  گنگا جل کی طرح ہوئی طاہر کی گرفتاری ،عام کپڑوں  میں کھڑی پولیس نے دبوچ لیا

نئی دہلی:فلم گنگا جل کی  طرح   دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے رائوج ایوینو کورٹ کی پارکنگ سے طاہر حسین کو اس وقت  پکڑا ، جب وہ اپنے  وکیل کے  ساتھ پارکنگ میں ماسک لگائے پہنچا ۔ لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ کرائم  ٹیم عام کپڑوںمیں اس کا انتظار کر رہی  ہے ۔پولیس نے اسے دبوچ لیا ، جس پر اس نے کورٹ میں جانے کی خواہش ظاہر کی  لیکن پولیس  نہیں مانی  اور میڈیا کے اجتماع اور قانونی  پابندیوں  کے چلتے پولیس اسے حفاظت کے ساتھ عدالت لے گئی۔

PunjabKesari
اپنے ہی جال میں پھنسا تو پولیس رہی چپ
جیسے ہی اس نے سرینڈر کی جگہ رائوج  ایوینو کورٹ  کو چنا تو دہلی کرائم برانچ نے راحت کی سانس لی کیونکہ وہ جانتی تھی جس کورٹ  کو اس نے چنا ہے وہا ں سرینڈر نہیں کیا جا سکتا  ۔ چونکہ اس کورٹ میں موجود ہ وقت میں سی بی آئی ، ای ڈی سمیت فائنانسر سے جڑے معاملے ہی دیکھے جاتے ہیں ۔ اس لئے پولیس  خاموش رہی اور پارکنگ میں اس کا انتظار کرتی رہی ۔جیسے ہی پارکنگ میں طاہر حسین پہنچا ، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا  لیکن اس کے کہنے اور میڈیا کے اجتماع کو دیکھتے  ہوئے کورٹ لے گئی  جہاں اسے بغیر سنے ہی پولیس کو سونپ دیا  گیا ۔

PunjabKesari
کورٹ میں پہنچتے ہی طاہر پھنسا تو پولیس  مسکرائی 
کورٹ میں جیسے ہی وہ جج کے سامنے پیش ہوا تو جج صاحب نے اس کی سرینڈر کی عرضی پر شنوائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرینڈر کی جگہ ہے ہی نہیں  نہ ہی آپ  کا اورہمارا کوئی دائرہ اختیار ہے ۔ جس پر پولیس مسکرائی اور اسے گرفتار کر لے گئی ۔ اب پولیس اسے کڑکڑوما کورٹ میں پیش کرے گی ، جہاں سے اس کا ریمانڈ  لیا جائے گا۔
میں بے گناہ برباد ہو گیا :طاہر 
کونسلر  طاہر حسین  کورٹ میں سرینڈر کرنے جانے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وہ ڈرا ہوالگ رہا تھا۔اس نے کہا کہ  فساد میں اس کا سب کچھ تباہ ہو گیا ہے  ۔ طاہر حسین نے آگے کہا کہ وہ ہر طرح کی جانچ کے لئے تیار ہیں۔یہاں تک کہ نارکو ٹیسٹ بھی  کرواناہو تووہ اس کے لئے بھی تیار ہے ۔طاہر حسین نے پولیس کی پوچھ تاچھ  سے بچنے کے لئے اپنے وکیل کے ذریعے سے سیدھے کورٹ میں  سرینڈر  کرنے کی حکمت عملی بنائی  تھی ۔ تاکہ کورٹ انہیں  یا تو ضمانت دے دے یا  پھر سیدھے  جیل بھیج دے ۔دونوں ہی حالات میں وہ دہلی پولیس کرائم برانچ  کی پوچھ تاچھ سے بچ جاتے پر کورٹ نے ان کی  عرضی پر کوئی  حکم دینا تو دور  شنوائی تک کرنے سے انکار  کرتے ہوئے اسے خارج  کر دیا ۔

PunjabKesari
کپل مشرا  پر لگایا سازش کا الزام 
طاہر حسین نے بدھوار کو کورٹ میں اپنی پیشگی ضمانت کی پٹیشن دائر کی اور کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔صرف وائرل ویڈیو کی بنیاد پر اسے ملزم بنایا گیا ہے جبکہ ان کے پرانے دوست کپل مشرانے سازش رچ کر ان کے خلاف مقدمے درج کروائے ہیں ،۔جس پر کورٹ نے شنوائی شروع بھی نہیں  کی تھی  اسی عرصے میں ویر وار کو  دوپہر میں اس نے اپنے وکیلوں کی صلاح پر ایک چینل کوانٹرویو دیا اور کہا کہ وہ سرینڈر کرنے جا رہا ہے،اسی درمیان ایک ٹویٹ بھی کیا کہ رائوج ایونیو کورٹ میں تھوری دیر میں سرینڈر کرے گا ۔ جس کے بعد پولیس نے سرینڈر کی جگہ اسے گرفتار کرنے  کی حکمت عملی بنائی۔
 



Comments


Scroll to Top