نئی دہلی : دہلی کے موجپور میں حالات کشیدہ ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگ اور سی اے اے کے حمایتی آمنے سامنے ہیں۔تشدد کے دوران دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی موت ہو گئی۔ وہ اے سی پی گوکل پوری آفس میں تعینات تھے۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ پیر کو نارتھ ایسٹ دہلی میں شہریت قانون کو لے کر ہوئی جھڑپ کے دوران دہلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہو گئی ،کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو کئی گاڑیوں، دکانوں اور گھروں میں آگ لگا دی گئی۔تشدد میں شاہدرا کے ڈپٹی کمشنر امت شرما بھی زخمی ہو گئے۔ انہیں پٹپڑ گنج کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔

در اصل سی اے اے کو لے کر دو فریقوں میں زبردست جھڑپ ہو گئی ۔ سی اے اے کے حامی اور مخالف موجپور میں آپس میں بھڑ گئے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر جم کر پتھر بازی کی، یہاں تک کہ فائرنگ بھی ہوئی۔ کئی گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا ۔ دوپہر 11 بجے شروع ہوا ہنگامہ 2 بجے تک چلتا رہا۔ حالات بے قابو ہوئے تو پولیس کو بھی ایکشن لینا پڑا ۔اس مقابلہ میں فسادیوں نے کئی گھر بھی جلا دیئے ہیں۔ فی الحال علاقے میں کشیدگی بنی ہوئی ہے ۔
https://twitter.com/msisodia/status/1231887546323308544?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231887546323308544&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-police-head-constable-ratan-lal-dies-during-violence-in-maujpur-1-1166576.html
اس دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی والوں سے امن کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کر کہا کہ تمام دہلی والوں سے اپیل ہے کہ امن کو برقرار رکھیں ، تشدد میں سب کا نقصان ہے۔ تشدد کی آگ سب کو ایسا نقصان پہنچاتی ہے جس کی تلافی کبھی نہیں ہو پاتی۔