پاکستان کا یوم آزادی 2023: پاکستان کل یعنی 14 اگست کو اپنا 77 واں یوم آزادی منانے جا رہا ہے۔ ہندوستان 15 اگست کو یوم آزادی مناتا ہے۔ حالانکہ ایک ایسا وقت تھا جب دونوں ملک ایک ہی دن مناتے تھے لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ پاکستان نے 14 اگست کو یوم آزادی منانا شروع کر دیا۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ 15 اگست کی بجائے پاکستان نے اپنا یوم آزادی 14 اگست کو ایک دن پہلے ہی کیوں منانا شروع کیا؟

جناح نے 15 اگست کو سمجھا تھایوم آزادی
جب تقسیم ہوئی تھی تو پاکستان نے پہلے دو یوم آزادی صرف 15 اگست کو ہی منائے تھے لیکن اس کے بعد سے یہ صرف 14 اگست کو ہی منایا جا رہا ہے۔ در اصل پاکستان کے قائداعظم محمد علی جناح نے 15 اگست کو ملک کے نام پہلا خطاب کیا تھا۔ انہوں نے تب عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھاکہ 15 اگست پاکستان کی آزادی اور خود مختار قوم کا یوم پیدائش ہے۔ 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی منانے کے پیچھے دو وجوہات بتائی جاتی ہیں۔

دراصل پاکستان کو 14 اگست کو ہی ایک علیحدہ ملک کے طور پر منظور ی مل گئی تھی ۔ وہیں 14 اگست 1947 کو رمضان المبارک کا 27 واں دن تھا یعنی شب قدر۔ اسلامی عقیدہ کے مطابق اس رات مقدس کتاب قرآن نازل ہوا تھا۔ اسلامی کیلنڈر کی بنیاد پر 14 اگست کو بہت ہی مبارک دن سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے پھر 14 اگست کو یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ ایک اور دلیل یہ بھی دی جاتی ہے کہ 14 اگست 1947 کو ہی برطانوی وائسرائے لارڈ ماو¿نٹ بیٹن نے پاکستان کو ایک آزاد ملک قرار دیا تھا۔

آدھا گھنٹہ پہلے ملی تھی آزادی
اس کے علاوہ وقت کو پاکستان سے ایک دن پہلے یوم آزادی منانے کی وجہ بھی بتائی جاتی ہے۔ ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو رات 12 بجے آزادی ملی تھی لیکن پاکستان کا وقت ہندوستان کے وقت سے 30 منٹ آگے ہے۔ اسی لیے وہاں کے مطابق 14 اگست کو رات 11.30 بجے پاکستان کو آزادی ملی۔ اسی لیے پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو منایا جاتا ہے۔