Latest News

ٹرمپ نے اوبامہ کو ملے نوبیل پر اٹھائے سوال ، بولے - اس کا سب سے بڑا حقدار میں ، ہندوستا ن نے دعوؤں کوکیا خارج

ٹرمپ نے اوبامہ کو ملے نوبیل پر اٹھائے سوال ، بولے - اس کا سب سے بڑا حقدار میں ، ہندوستا ن نے دعوؤں کوکیا خارج

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام کو لے کر تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے سابق صدر براک اوبامہ کو ملنے والے نوبیل انعام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ان سے زیادہ اس کا حق دار کوئی نہیں ہے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انہوں نے  ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا تصادم رُکوا دیا، جبکہ ہندوستان  نے ان دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ تیل اور گیس کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں  ہندوستان  پاکستان کشیدگی کے دوران صورتحال نہایت سنگین تھی اور آٹھ طیارے فضا میں مار گرائے گئے تھے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ طیارے کس ملک کے تھے۔

Trump claims credit for averting wars—from India–Pakistan to others—framing himself as the decisive peacemaker and positioning the Nobel Peace Prize as overdue recognition. pic.twitter.com/rMYT1BK6xk

— Dr.Barlin (@DrBarlin) January 10, 2026


ٹرمپ نے کہا کہ لوگ مجھے پسند کریں یا نہ کریں، لیکن میں نے آٹھ بڑی جنگیں رکوائی ہیں۔ کچھ دہائیوں سے جاری تھیں اور کچھ شروع ہونے والی تھیں، جیسے  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران انہیں تصادم رُکوانے کا کریڈٹ دیا اور کہا کہ اس سے لاکھوں لوگوں کی جان بچی۔ تاہم  ہندوستان  نے ایک بار پھر ٹرمپ کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی۔  ہندوستان  کا واضح مؤقف ہے کہ ہندوستان پاکستان جنگ بندی مکمل طور پر دو طرفہ بات چیت کا نتیجہ تھی اور اس میں کسی تیسرے ملک کا کوئی کردار نہیں تھا۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اس نے پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن سندور انجام دیا۔ اس کے بعد چار دن تک دونوں جانب سے حملے ہوئے اور 10 مئی کو باہمی رضامندی سے جنگ بندی ہوئی۔ نوبیل امن انعام پر ٹرمپ نے اوبامہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوبامہ کو صدر بنتے ہی نوبیل دے دیا گیا، جبکہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہیں خود نہیں معلوم کہ انہیں یہ انعام کیوں ملا۔ ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد ایک بار پھر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ نوبیل انعام اور ہندوستان پاکستان معاملے کو لے کر امریکی سیاست میں بیان بازی تیز ہوتی جا رہی ہے، جبکہ ہندوستان اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top