Latest News

دہلی تشدد :موجپور  میں  پھر  پتھر بازی ، فائر بریگیڈ  کی گاڑی  کو نقصان  ۔کئی میٹروسٹیشن بند

دہلی تشدد :موجپور  میں  پھر  پتھر بازی ، فائر بریگیڈ  کی گاڑی  کو نقصان  ۔کئی میٹروسٹیشن بند

نئی دہلی :شہریت ترمیمی قانون  (سی اے اے) کو لے کر شروع ہوابوال شمال مسرقی دلی میں اب اور پر تشدد ہوتا جا رہا ہے ۔ شرپسندوں  نے منگل صبح  بھی موجپور  بابرپو میںپتھر بازی  کی اور  فائر  بریگیڈ  کی گاڑی کو بھی آگ  کے حوالے کر دیا  ۔ دہلی کے قرول  نگر گونڈا چوک میں آج صبح قریب چھ  فائر بریگیڈ کو فون کر کے  آگ کی اطلاع دی گئی تھی ۔جب موقعے  پر افسران پہنچے تو ان کی ایک گاڑی کو شرپسندوں نے آگ لگا دی  اور دو گاڑیوں  میںتوڑ پھوڑ کی گئی ہے ۔ اس واقعہ میں فائر بریگیڈ  کے تین جوان  زخمی ہوئے ہیں  ۔

PunjabKesari
شرپسندوں نے کئی گاڑیوں سمیت پانچ بائیکوں اور دکانوں  میں بھی آگ لگا دی ۔ وہی دکانوں  میں توڑ پھوڑ  کے  علاوہ لوٹ پاٹ کی  بھی خبر یں موصول ہوئی ہیں۔ گول کیپر ٹائر مارکیٹ کی  20دکانیں جل کرراکھ ہو گئیں ۔ بتا دیں کہ سوموار کو شمال  مغرب دلی میں کافی  تشدد ہوا ۔ اس  کے بعد دلی میں سات  جگہوں پر   پتھرائو اور آتشزنی ہوئی ۔دلی تشددمیں اب تک سات لوگوںکی موت ہو چکی ہے ۔جس میں ہیڈ کانسٹیبل رتن لال بھی شامل ہیں ۔ ساتھ ہی 100 سے زیادہ زخمی ہیں ۔

PunjabKesari
دفعہ 144شروع   ۔میٹرو سٹیشن اور سکول  ،کالج بند 
احتیاط کے طور  پر جعفر آباد ، موجپور بابرپور ، گوکل پوری  جوہری اینکلیو اور شو ووہار میٹرو   سٹیش  کو بندکر دیا گیا  ہے ۔ پورے علاقے میں دفعہ 144لاگو کر دی  گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی نارتھ ایسٹ دلی کے سبھی  سکول ،کالج آج بند رہیںگے ۔ پورے علاقے میں پولیس فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے ۔ دلی سے  لگے دوسرے صوبوں کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے ۔

PunjabKesari
امت شاہ  نے آدھی رات تک کی میٹنگ 
دلی تشدد پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے احمد آباد سے  واپس  آنے کے بعد  بڑی  میٹنگ کی ۔رات11بجے سے ڈیڑھ بجے تک چلی اس میٹنگ میں داخلہ سیکرٹری ، انٹیلی جینس بیورو  چیف ۔ دلی پویس کمشنر اور وزارت داخلہ کے دو دوسرے افسران شامل ہوئے ۔ شاہ نے حالات پر کڑی نظر رکھنے کے احکام دیئے ۔
بتا دیں  کہ سوموار دوپہر کو قریب 3.45پر بابرپور علاقے میںسی اے اے  کے حمایتیوں پر کچھ لوگوں نے پتھر برسانے شروع کر دیئے ۔ اس کے بعد علاقے میں دبائوکا ماحول ہو گیا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے  شمال مغرب  دلی  میں تشدد کافی بڑھ گیا۔
 



Comments


Scroll to Top