National News

دہلی ،علی گڑھ  میں سی اے اے مخالف تشدد کے تارپی ایف آئی اور بھیم آر می سے جڑے: خفیہ رپورٹ

دہلی ،علی گڑھ  میں سی اے اے مخالف تشدد کے تارپی ایف آئی اور بھیم آر می سے جڑے: خفیہ رپورٹ

نیشنل ڈیسک: دہلی میںچل رہے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے ،24 گھنٹوں سے زیادہ سے چل رہے ان پر تشدد واقعات میں ایک بڑا خلاصہ ہوا ہے ۔ ایک رپورٹ میں خلاصہ کیا گیا ہے کہ علی گڑھ   اور دہلی میں  ایک ساتھ ہو رہے ان پر تشدد وا قعات کے تار   پاپولر فرنٹ آف انڈیا( پی ایف آئی )اور شمالی بھارت میں سرگرم بھیم آرمی تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ  حال ہی میں مغربی اترپردیش اور دہلی میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) تشدد میں پی ایف آئی اور بھیم آرمی  اہم مشتبہ کے طور پر ابھر کر سامنے آئی  ہیں۔ پی ایف آئی  جہاں  کٹر پنتھی  اسلامی تنظیموں سے وابسطہ ہے، وہیں بھیم آرمی ایک امبیڈ  کروادی تنظیم ہے۔ یوپی ریاست کے  خفیہ محکمہ نے کچھ موبائل فون نمبر کی کال ڈٹیل کی بنیاد پر انکشاف کیا ہے کہ دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں گزشتہ دو دنوں میں ہوئی آگ زنی اور فائرنگ کے واقعات کا تعلق بھی اسی وقت علی گڑھ میں ہوئے پرتشدد احتجاج سے  ہے ۔

PunjabKesari
 علی گڑھ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ مختلف مقامات پر ایک ساتھ ہی تشدد واقعات شروع ہو ئے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ پتھر بازی منصوبہ بند تھی اور دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں ہوئے تشدد سے  اس کے تار جڑ ے ہوئے ہیں۔ ہم کچھ اہم فون نمبرز ڈیٹا لے رہے ہیں۔دہلی اور علی گڑھ میں سی  اے اے  سے متعلق  وقت اور پیٹرن میں کافی مماثلت ہے۔
رپورٹ کے مطابق،دونوں مقامات پر تشدد کا آغازپتھر بازی سے ہوا ۔ بھیڑ بڑھنے کے بعد تشدد کرنے والوں، جن میں زیادہ تر مسلح تھے، نے آتش زنی کرنا اور دوکانیں لوٹنا شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق علی گڑھ میں کھیر مارگ علاقے میں دکانوں میں لوٹ مار ہوئی، وہیں دہلی کے جعفرآباد کے علاقے میں ایک پٹرول پمپ کو آگ لگا دی گئی اور کئی دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔

PunjabKesari
رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ' پرتشدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ نشانہ بنا کر کئے گئے ان حملوں میں دہلی میں ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی موت ہو گئی، وہیں پولیس ڈپٹی کمشنر امت شرما شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ میں پولیس انسپکٹر روندر کمار سنگھ اور بہت سے دوسرے کانسٹیبلوں پر بھیڑ کی طرف سے حملہ کر دیا۔ سی اے اے  مخالف مظاہرین نے پولیس گاڑیوں سمیت دیگر سرکاری املاک کو بھی تباہ کر دیا۔

PunjabKesari
 واضح رہے  کہ ا س سے پہلے ای ڈی کی طرف سے بھی  وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ  پی ایف آئی نے اپنے بنک اکاؤنٹ سے سی  اے اے  مخالف مظاہروں میں ملوث بہت سے لوگوں کو روپے بھیجے ہیں۔ مغربی اترپردیش میں ایسے 73 بنک اکاؤنٹ  نشان زد کئے گئے۔ ای ڈی کی رپورٹ کے مطابق، اہم لین دین پی ایف  آئی  کے دہلی واقع اہم اکاؤنٹ سے ہوئے ہیں۔
پی ایف آئی  کا ہیڈکوارٹر شاہین باغ میں واقع ہے، جہاں ملک کا سب سے بڑا سی  اے اے  مخالف دھرنا مظاہرہ چل رہا ہے۔  پی ایف آئی  رہنماؤں اور بھیم آرمی کے عہدیداروں کے درمیان تعلقات ای ڈی نے بھی اجاگر کئے ہیں۔ رپورٹوںمیں کہا گیا کہ  پی ایف آئی  کا دہلی ریاستی صدر محمد پرویز احمد شاہین باغ مظاہرے کا اہم پارٹنر ہے۔پرویز بھیم آرمی کے کئی وہاٹس ایپ گروپوں سے بھی جڑا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top