National News

جموں وکشمیر: سرینگر میں حراست میں لی گئی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی

جموں وکشمیر:  سرینگر میں حراست میں لی گئی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی

سری نگر:جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں ان کے گھر پر ہی نظربند رکھا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، التجا جنوبی کشمیر میں اپنے نانا اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی قبر پر جا رہی تھیں لیکن انہیں ان کے گھر پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ حالانکہ پولیس نے اس طرح کے کسی بھی دعوے سے انکار کیا ہے۔

https://twitter.com/PTI_News/status/1212694912518373376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1212694912518373376&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fjammu-kashmir%2Fdaughter-of-mehbooba-mufti-iltija-mufti-detained-in-sri-nagar-na-288639.html
 بتا دیں کہ جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے اور وہاں سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے ایک دن پہلے سے ہی ریاست کے کئی سارے لیڈروں کو نظربند کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی بھی فی الحال نظربند ہیں۔ اس دوران التجا ہی ان کے ٹویٹر ہینڈل کو ان کی جگہ پر مینیج کر رہی تھیں۔

PunjabKesari
 ماں محبوبہ کی صحت کو لے کر پچھلے سال نومبر میں التجا نے انتظامیہ سے مانگ کی تھی کہ ان کی نظربند ماں محبوبہ مفتی کو گیسٹ ہاؤس کے بجائے کسی ایسی جگہ رکھا جائے جہاں وہ وادی کی زبردست سردی میں آرام سے رہ سکیں۔
التجا نے سری نگر کے ڈپٹی کمشنر کو لکھے ایک مکتوب میں کہا تھا کہ اگر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہو گی۔

 



Comments


Scroll to Top