Latest News

آبنائے ہرمُز میں دو بحری جہازوں میں خطرناک تصادم، کوسٹ گارڈ نے 24 لوگوں کو بحفاظت نکالا

آبنائے ہرمُز میں دو بحری جہازوں میں خطرناک تصادم، کوسٹ گارڈ نے 24 لوگوں کو بحفاظت نکالا

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے ساحلی محافظ نے منگل کو آئل ٹینکر اور دوسرے جہاز کے درمیان تصادم کے بعد 24 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔ یہ حادثہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں پیش آیا جو دنیا کے سب سے حساس تیل کے راستوں میں سے ایک ہے۔ آئل ٹینکر 'ایڈلین' مصر کی نہر سویز کی طرف جا رہا تھا کہ خلیج عمان میں تصادم ہوا۔ ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا نے منگل کی صبح خطے میں ' ہیٹ سگنیچر ' ' دکھائے۔  'ہیٹ سگنیچر' کسی شے کے درجہ حرارت کی وجہ سے  اس سے خارج ہونے والی انفراریڈ توانائی کو کہاجاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ نے کہا کہ اس نے اپنی کوسٹ گارڈ کی تلاش اور امدادی کشتیوں کو جائے حادثہ پر بھیج دیا، جو متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 24 ناٹیکل میل دور واقع ہے۔ تمام 24  اہلکاروں کو بحفاظت کھور فکن بندرگاہ پہنچا دیا گیا۔ برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبرے نے کہا کہ واقعہ سکیورٹی سے متعلق نہیں تھا۔ یہ تصادم اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جاری کشیدگی کے درمیان ہوا ہے۔ یہ آبنائے خلیج فارس کے لیے ایک اسٹریٹجک سمندری گیٹ وے ہے اور دنیا کی تیل کی تجارت کا پانچواں حصہ یہیں سے ہو کر گزرتا ہے  ۔
یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق سال 2024 میں اس راستے سے روزانہ اوسطاً 20  ملین بیرل تیل کی تجارت کی جائے گی۔13 جون کو اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے کے بعد خدشہ ہے کہ ایران اس سمندری راستے کو روک سکتا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی فہرست میں آئل ٹینکر کمپنی فرنٹ لائن نے کہا ہے کہ اس نے اب آبنائے ہرمز کے ذریعے خلیج کی طرف سفر کرنے کے نئے معاہدوں سے انکار شروع کر دیا ہے۔ اس دوران تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top