National News

دلت،پسماندہ اور برہمن مخالف ہے بی جےپی:کانگریس

دلت،پسماندہ اور برہمن مخالف ہے بی جےپی:کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان کے ایک وائرل ویڈیو میں برہمنوں کے سلسلے میں کہے گئے الفاظ کی تنقید کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مرکزی وزیر کے اس ویڈیو سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دلتوں، پسماندوں اور برہمنوں کی مخالف ہے۔
کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکزی وزیر کے اس بیان سے واضح ہے کہ اترپردیش میں دلتوں ،پسماندوں اور برہمنوں کا استحصال ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مجرموں کی کوئی ذات نہیں ہوتی لیکن جس طرح سے مخصو ص طبقے کے پیچھے پڑکر اترپردیش کی بی جےپی حکومت نے برہمنوں کا استحصال کیا ہے شاید مسٹر بالیان کا وائرل ویڈیو میں ’پنڈت واد‘ کی بات اس کا ثبوت ہے۔



Comments


Scroll to Top