Latest News

اٹلی میں کورونا وائرس کا قہر ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 133افراد لقمہ اجل ، مرنے والوں کی کل تعداد 366 تک پہنچی

اٹلی میں کورونا وائرس کا قہر ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 133افراد لقمہ اجل ، مرنے والوں کی کل تعداد 366 تک پہنچی

روم:اٹلی میںکورونا وائرس (کووڈ-19)سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 336ہو گئی ہے ۔قومی شہری حفاظت ایجنسی کے چیف اینجیلا بوریلی نے یہ جانکاری دی ۔ بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 133افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 80سے 90سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔کورونا وائرس کے ایک دن میں 1500نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 7375ہو گئی ہے۔
اٹلی کا شمالی لومباڈری صوبہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سب سے زیادہ افراد کی موت ہوئی۔اٹلی کے وزیر اعظم گوسیپ کونٹے نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے شمال اور مرکزی علاقوں میں سفر سے متعلق روک تھام لاگو کردی گئی ہے۔کورونا وائرس  سے موڈینا ، پرما ، پیاسینجا،ریڈیو ایمیلیا ، رام نے ، پیسارے اور اربینو ،الیسینڈرا ، ایسٹی،نووارا ، وربانو کیوسیو اوسولا ، ورسیلی ، پادوآ ،ٹریوسو اور وینس وغیرہ متاثرہ علاقے ہیں۔



Comments


Scroll to Top