Latest News

عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹار کوخفیہ رقم دینے سے متعلق معاملے کی سماعت کی درخواست کوکیا مسترد

عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹار کوخفیہ رقم دینے سے متعلق معاملے کی سماعت کی درخواست کوکیا مسترد

نیویارک: نیویارک کی ایک اپیل کورٹ نے جمعہ کو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک پورن اسٹار کو رقم کی ادائیگی سے متعلق مقدمے کی سماعت روکنے کی آخری لمحات کی کوشش کو مسترد کردیا۔ ٹرمپ نے یہ درخواست دفاع کی جانب سے جیوری کے انتخاب میں بے جا جلد بازی کی شکایات کے پیش نظر کی ہے۔ جسٹس مارشا مائیکل نے مختصر سماعت کے چند منٹ بعد فیصلہ سنایا۔
 مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست پر دلائل اس مقدمے کی سماعت کے لیے جیوری کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی درمیانی درجے کی اپیل کورٹ میں پیش کیے گئے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمے میں پیر سے دلائل شروع ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا پورن سٹار سٹارمی ڈینیئلز کو پیسے دینے کا یہ معاملہ 2016 کا ہے۔اس وقت یہ انکشاف ہوا تھا کہ ٹرمپ کا ایک پورن سٹار کے ساتھ افیئر تھا اور الزام ہے کہ انہوں نے اسے چھپانے کے لیے سٹارمی کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔
 سابق صدر کی کمپنی نے یہ رقم ان کے وکیل مائیکل کوہن کو دی جس نے ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹار کو یہ رقم ادا کی۔ یہ کیس ایک ایسے وقت میں سنا جا رہا ہے جب ٹرمپ اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top