Latest News

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی،  2700  سے زیادہ افراد متاثر

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی،  2700  سے زیادہ افراد متاثر

بیجنگ: چین کے مختلف شہروں میں تیزی سے پھیل رہے قاتلانہ پربامنڈل وائرس کا اثر اب کم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے ۔یہ وائرس دن  بدن لوگوں کی جان لے رہا ہے اور اس خطرناک وائرس کے پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد  اب تک 80  ہو گئی ہے ۔ جبکہ 2744  افراد متا ثر ہیں ۔ دریں اثنا چین نے اس  وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیل کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔مقامی میڈیا نے یہ معلومات دیں۔

PunjabKesari
  ساؤتھ چائنا پوسٹ کے مطابق پیر کی صبح تک اس جان لیوا وائرس سے 80 افراد کی موت ہو گئی ہے جس میں سے 76 لوگ اکیلے ہوبئی  صوبے سے ہیں۔ہوبئی  صوبے میں اس جان لیوا وائرس کے 1423 کیس بھی درج کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین میں کورونا  وائرس کے ابھی تک 2454 معاملے سامنے آئے ہیں ۔جبکہ دنیا بھر میں 2504 لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ ہانگ کانگ میں 6، مکاؤ  میں 5، تائیوان میں 3 اور ایشائی حصہ میں 24 جبکہ یورپ میں  کورونا وائرس کے 3 اور شمالی امریکہ میں 5 معاملات کی تصدیق کی گئی ہے، جن کا تعلق کیلیفورنیا، ایریزونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

PunjabKesari
کورونا  وائرس کا پہلا کیس دراصل گزشتہ سال دسمبر میں سامنے آیا تھا جس کے بعد چین میں کورونا  وائرس نے خطرناک شکل اختیار  کرلی اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 80 افراد کی جان جا چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار اگرچہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جس کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئی ممالک نے چین کے دورے پر گئے اپنے اپنے شہریوں کو الرٹ جاری کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top