Latest News

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو وباء قرار دیا ،15اپریل تک بیرون ملک سے ہندوستان میں داخلہ بند

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو وباء قرار دیا ،15اپریل تک بیرون ملک سے ہندوستان میں داخلہ بند

نئی دہلی :ہندوستان نے تمام موجودہ ویزا1`5اپریل تک رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ19) کے پیش نظر 15اپریل تک سبھی ویزا رد کرنے کا حکم دیا ہے۔ کورونا وائرس کی نگرانی کے لئے افسران  کے گروپ کی سفارش پریہ فیصلہ لیا گیا ۔ حکومت کی جانب  سے بدھوار کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ 1`3مارچ ساڑھے پانچ بجے سے 15اپریل تک سبھی  موجودہ ویزا رد مانے  جائیں گے  ۔سفارتی عملہ ،افسران ، اقوام متحدہ اور بین الااقوامی تنظیمو ں کے ملازمین، یہا ں کام کرنے والے ملازمین کو جاری روزگار ویزا کو اس حکم سے نجات دی گئی ہے۔

PunjabKesari
ہندوستانی نزاد  کے شہریوں کے لئے ویزا  کے بنا سفر کی سہولت اس مدت کے دوران  مہیا نہیں ہوگی ۔چین ، اٹلی ، ایران ، جنوبی کوریا ، فرانس ، سپین اور جرمنی کے سفر پر 15فروری کے بعدجانے والے ہندوستانی شہریوں  اور غیر ملکیوں  کے ملک میں آنے پر انہیں 14دنوں تک صحت کی نگرانی میں آبادی سے الگ رکھا جائے گا۔حکومت نے اپنے شہریوں کو جب تک ضروری نہ ہو بیرون ملک جانے کی صلاح دی ہے کیونکہ واپس آنے پر انہیں 14دنوں تک نگرانی میں رکھا جا سکتا ہے۔

PunjabKesari
اس درمیان ڈبلیو ایچ او کے چیف نے بدھوار کو کہا کہ نئے کورونا وائرس کو اب وباء کہاجا سکتا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے صدر ٹیڈراس گیبریس نے بتا یا کہ کووڈ19کو اب وباء کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کی ایسی وباء کبھی نہیں دیکھی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top