نیشنل ڈیسک: کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے روہت کو 'موٹا کھلاڑی' کہہ دیا اور کہا کہ انہیں اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ انہوں نے روہت شرما کی کپتانی کو بھی 'غیر موثر' قرار دیا۔ اس بیان کے بعد شمع محمد نے سوشل میڈیا سے اپنی پوسٹ ہٹا دی تھی لیکن تب تک اس پر کافی بحث ہو چکی تھی۔ روہت شرما کے مداحوں نے شمع محمد پر کڑی تنقید کی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف احتجاج کیا۔

کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف عام طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ جمہوریت میں بولنے کا حق کیسے نہیں ہو سکتا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا-
ساتھ ہی بی جے پی نے شمع محمد کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بی جے پی کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ کانگریس کو شرم آنی چاہئے! اب وہ ہندوستانی کرکٹ کپتان کے خلاف تبصرہ کررہے ہیں! کیا انہیں لگتا ہے کہ ہندوستانی سیاست میں ناکامی کے بعد راہل گاندھی کرکٹ کھیلنے جائیں گے ؟
بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے بھی کانگریس کو جواب دیتے ہوئے کہا، "وہ لوگ جو راہل گاندھی کی کپتانی میں 90 کے انتخابات ہار چکے ہیں اور جن کی کپتانی میں دہلی میں چھ بار ڈک(بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ) ہوئے ، وہ روہت شرما کی کپتانی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ پہلے اپنے کپتان کو سنبھالو او پھر اپنے ڈک کو سنبھالو۔

مداحوں نے کی تنقید
روہت شرما کے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر کانگریس کے ترجمان پر کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ زیادہ اہم ہے کہ جب ہندوستانی ٹیم اور اس کے کپتان کو مداحوں کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے تو ایک پارٹی لیڈر ایسی باڈی شیمنگ کرتا ہے۔
ایک اور صارف نے کانگریس ایم پی راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے لکھاکہ پہلے اپنے باس (راہل گاندھی)کو دیکھیں، جو سیاست کے لیے بالکل بھی موزوں نہیں ہیں اور ہر الیکشن ہار رہے ہیں۔ وہیں روہت شرما نے ہمیں فخر کا احساس دلایا ہے، وہ مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔