National News

پوتن پاکستان کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں: نائب وزیراعظم روس

پوتن پاکستان کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں: نائب وزیراعظم روس

 ماسکو: روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس 'قدرتی اتحادی‘ ہیں جب کہ صدر ولادیمیر پوتن پاکستان کو معیشت اور توانائی کے شعبوں میں اہم اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی قیادت میں معاون خصوصی صنعت و پیداوار و فوکل پرسن برائے پاکستان اسٹیل ملز ہارون اختر خان سمیت وفد نے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ماسکو میں ملاقات کی۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کے نائب وزیراعظم اور روسی قیادت کوپاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر خیرسگالی پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی مثبت رفتار کو یقینی بنارہی ہے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ توانائی، کمیونیکیشن صنعتی اور زرعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر روس کے مستحکم کردار کا خواہشمند ہے۔
 



Comments


Scroll to Top