Latest News

سابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو کا اور نیا خلاصہ، کواڈ میں ہندوستان کی شمولیت کا چین سے کنیکشن

سابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو کا اور نیا خلاصہ، کواڈ میں ہندوستان کی شمولیت کا چین سے کنیکشن

انٹرنیشنل ڈیسک: سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ خارجہ پالیسی پر آزادانہ موقف اختیار کرنے والے ہندوستان کو چین کے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے اپنی اسٹریٹجک پوزیشن تبدیل کرنی پڑی اور چار ملکی گروپ 'کواڈ' (کواٹرنری سیکیورٹی ڈائیلاگ) میں شامل ہوا۔ ہندوستان اور چین کے درمیان  مشرقی لداخ میںسرحدی تعطل 31 ماہ سے جاری ہے۔ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں جون 2020 میں مہلک تصادم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔  ہندوستان کا کہنا ہے کہ جب تک سرحدی علاقے میں امن قائم نہیں ہوتا، دوطرفہ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔
پومپیو ن منگل کے روز بازار میں دستیاب  ہوئی اپنی کتاب 'نیور گیو این انچ: فائٹنگ فار امریکہ آئی لو' میں ہندوستان کو کواڈ میں "وائلڈ کارڈ" ( اچانک داخل  ہونے والا )  بتایا،  کیونکہ یہ سوشلزم کے نظریے پر قائم ایک قوم ہے اور اس نے سرد جنگ میں نہ تو امریکہ اور نہ ہی اس وقت کے سوویت یونین کا ساتھ دیا۔ پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اس ملک(بھارت) نے بغیر کسی حقیقی اتحاد کے نظام کے اپنا راستہ بنایا ہے اور بڑی حد تک ایسا ہی جاری ہے، لیکن چین کی چالوں کی وجہ سے، بھارت نے گزشتہ چند سالوں میں اپنا اسٹریٹجک موقف بدلا  ہے ۔ 
پومپیو (59) نے وضاحت کی کہ کس طرح سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ہندوستان کو کواڈ گروپ میں شامل کرنے میں کامیاب رہی۔ امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا نے وسائل سے مالا مال ہند-بحرالکاہل خطے میں چین کے جارحانہ رویے سے نمٹنے کے لیے کواڈ تشکیل دیا۔ پومپیو نے لکھا کہ چین نے اپنے 'بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو' کے ذریعے ہندوستان کے قدیم حریف پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری قائم کی۔انہوں نے کہا کہ جون 2020 میں چینی افواج نے سرحدی جھڑپوں میں 20 ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس واقعے کی وجہ سے، ہندوستانی عوام نے چین کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ 
پومپیو نے کہا کہ ہندوستان نے ٹک ٹاک اور درجنوں چینی ایپس پر پابندی لگا کر جواب دیا۔ اسی دوران ایک چینی وائرس لاکھوں ہندوستانی شہریوں کی جان لے رہا تھا۔ کبھی کبھی مجھ سے پوچھا جاتا تھا  کہ ہندوستان چین سے کیوں دور چلا گیا اور میں سیدھا جواب دیتا ہوں جو میں ہندوستانی قیادت سے سنتا ہوں: "کیا آپ ایسا نہیں کرتے؟  وقت بدل رہا ہے  اور ہمارے لئے کچھ نیا کرنے کی کوشش  اور امریکہ اور ہندوستان کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب لانے کا موقع پیدا کر رہا ہے ۔  اپنی کتاب میں پومپیو نے سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کو غیر معمولی ہمت اور وژن کے عالمی رہنما کے طور پر یاد کیا۔ انہوں نے ہمت دکھانے اور چینی جارحیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لئے  آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم سکاٹ موریسن کی تعریف بھی کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top