Latest News

کانگرس نے سپریا شرینیت کو بنایا قومی ترجمان ، سیاست کیلئے چھوڑ دی تھی صحافت

کانگرس نے سپریا شرینیت کو بنایا قومی ترجمان ، سیاست کیلئے چھوڑ دی تھی صحافت

نیشنل ڈیسک : کانگرس نے اکھل بھارتی کانگرس کمیٹی کے ترجمان کے نام پر مہر لگا دی ہے ۔ اترپردیش کی مہاراج گنج لوک سبھا نشست سے کانگرس کی امیدوار رہیں سپریا شرینیت کو پارٹی کا قومی ترجمان مقرر کی اگیا ہے ۔ 

PunjabKesari
کانگرس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجیوالا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی صدر سونیا گاندھی نے سپریا کی تقرری کو منظوری دے دی ہے ۔ سپریا شرینیت ٹیلی ویژن صحافت کا مشہور و معروف چہرہ رہ چکی ہیں ۔ سیاست میں قدم رکھنے کیلئے انہوں نے صحافت کو چھوڑ دیا تھا ۔ 

PunjabKesari
سپریا مہاراجا گنج کے قدآور لیڈر اور سابق ایم پی (ممبر پارلیمنٹ) ہرش وردھن کی بیٹی ہیں ۔ وہ اس لوک سبھا انتخابات میں مہاراج گنج کے ٹکٹ پر انتخابات لڑی تھیں لیکن انہیں بھاجپا کے پنکج چودھری سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ان کے والد ہرش وردھن اسی سیٹ سے دو بار ایم پی رہ چکے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top