Latest News

کانگرس کا غصہ مودی پر نہیں، ملک کے عوام پر ہے: بھاجپا

کانگرس کا غصہ مودی پر نہیں، ملک کے عوام پر ہے: بھاجپا

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )نے کانگرس پر ہفتے کو طنز کستے ہوئے  حملہ کیا کہ دہلی کے رام لیلا میدان میں  اس کا  غصہ مودی حکومت پر نہیں ، بلکہ  ملک کے عوام کے  پر زیادہ تھا ، جس نے گزشتہ انتخابات میں پھر سے  اپوزیشن کا نیتا بنانے  لائق نہیں چھوڑا ہے ۔
بھاجپا کے سینئر  نیتا  اور ترجمان شاہنواز حسین  نے  یہاں پریس کانفرنس میں  کانگرس کی بھارت بچاؤ ریلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  عام انتخابات کے بعد دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگرس کی پہلی ریلی ہوئی ہے ۔ اس ریلی میں کانگرس نے جو غصہ  دکھایا ہے وہ  غصہ مودی حکومت کے خلاف نہیں ہے، در اصل وہ ملک کی جنتا سے غصے کا اظہار کر رہے تھے کیونکہ انتخابات میں  ملک کی عوام نے انہیں جس طریقے سے  مایوس کیا ہے، اس  کی وجہ سے ایسے غصے والے بیان دے رہے ہیں۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ   کانگرس کہہ رہی ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتی ہیں، ہمارا کہنا ہے کہ  اس کو ملک کی عوام سے ڈرنا چاہئے  ۔عوام نے اس کے من میں یہ خوف پیدا کیا ہے کہ نریندر مودی کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم بنادیا  اور کانگرس کو اپوزیشن کا نیتابنانے لائق تک نہیں چھوڑا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top