Latest News

پاکستان کو اوقات میں لا دیا، سی ایم یوگی نے کہا - فوج نے گھر میں گھس کر مارا اور چاروں خانے چِت کر دیا

پاکستان کو اوقات میں لا دیا، سی ایم یوگی نے کہا - فوج نے گھر میں گھس کر مارا اور چاروں خانے چِت کر دیا

کاس گنج: ریاستی سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ منگل کو کاس گنج پہنچے، جہاں انہوں نے 724 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا تحفہ دیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فوج کی تعریف کی اور آپریشن سندور کے بارے میں بتایا۔ وزیراعلی نے کہا کہ فوج نے پاکستان کو اوقات میں لا دیا ۔ ہماری فوج نے گھر میں گھس کر مارا اور چارو ں خانے چِت کر دیا ۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں فوج کو مضبوط کیا ہے۔ وردی کی قیمت کیا ہوتی ہے یہ آپ نے فوج کو پاکستان کی کمر توڑتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ فوج نے پاکستان کو اوقات میں لانے کا کام کیا ہے۔ اگر ہمارے کسی شہری کو چھیڑو گے   تو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی کی قیادت میں فوج کو مضبوط بنانے کے لیے کافی کام کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top