National News

پاکستان سے دوستانہ نبھاتا چین،ایک بار پھر یو این میں اٹھائے گا کشمیر مسئلہ

پاکستان سے دوستانہ نبھاتا چین،ایک بار پھر یو این میں اٹھائے گا کشمیر مسئلہ

پاکستان کا اچھا دوست مانے جانے والے چین نے کشمیر مدعے پر اپنی بے باک رائے رکھی ہے ۔اب ایک بار پھر وہ  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی )  میں کشمیر مدعا اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بتایا جار ہا ہے کہ  پاکستان کے اشارے پر چین یہ قدم اٹھانے جارہا ہے ۔

PunjabKesari
ذرائع کے مطابق  چین کے یو این ایس سی میں کشمیر کا مدعا   اٹھا نے کی درخواست پاکستا ن کے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے  امریکہ کی سفیر  کیلی کرافٹ کو خط لکھنے کے بعد کی گئی ہے ۔قریشی نے خط میں الزام لگایا کہ  بھارت پاکستا ن کو تقسیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔قریشی کا کہنا ہے  بھارت ایک جھوٹا  آپریشن چلا رہا ہے۔

PunjabKesari
اس کے بعد چین کے  یو این مشن نے  کونسل کے ممبران کو ایک نوٹ لکھا کہ سنگین حالات اور بڑھتے جوکھم کے مد نظر  چین پاکستان کی درخواست کو پیش کرنا چاہتا ہے۔ سفارتی عملہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں منگل کو بند دروازے کے پیچھے اس حوالے سے میٹنگ ہو گی ۔  
 



Comments


Scroll to Top