Latest News

امریکی اسلحہ معاہدے پر بوکھلایا چین: تائیوان کے چاروں طرف کی گھیرا بندی ، دوسرے دن کئی راکٹ داغے (ویڈیو)

امریکی اسلحہ معاہدے پر بوکھلایا چین: تائیوان کے چاروں طرف کی گھیرا بندی ، دوسرے دن کئی راکٹ داغے (ویڈیو)

بیجنگ: چین کی فوج نے منگل کے روز مسلسل دوسرے دن تائیوان کے جزیرے کے گرد مشترکہ فوجی مشقیں کیں۔ بیجنگ نے اسے علیحدگی پسند اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں کے خلاف سخت وارننگ قرار دیا جبکہ تائیوان نے کہا کہ اس نے اپنی فوج کو الرٹ پر رکھا ہے۔ تائیوان نے چین کی حکومت کو امن کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا۔ دو دن تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں کو جسٹس مشن 2025  کا نام دیا گیا ہے۔

#BREAKING🔸 🇨🇳🇹🇼Beijing turning up the heat

PLA releases live-fire drill footage east of Taiwan in massive “Justice Mission 2025” – firing real rounds closer than ever#Taiwan #China #PLA https://t.co/X6m5UfPgxI pic.twitter.com/GNk6j1szDu

— Twilight (@TwilightDewy) December 29, 2025


چین کی یہ مشقیں تائیوان کو ممکنہ طور پر اب تک کی سب سے بڑی امریکی اسلحہ فروخت پر غصے کے اظہار اور جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائچی کے اس بیان کے بعد کی جا رہی ہیں کہ اگر چین تائیوان کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو ان کی فوج مداخلت کر سکتی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ تائیوان کو اس کی حکمرانی کے تحت آنا ہوگا۔ چین کی فوج نے پیر کے روز اپنے بیان میں امریکہ اور جاپان کا نام نہیں لیا تاہم وزارت خارجہ نے تائیوان کی حکمران جماعت پر امریکہ سے حمایت مانگ کر آزادی حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔
منگل کی صبح سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے ایک سرکاری ترجمان کے حوالے سے کہا کہ اس سمت میں کی جانے والی کسی بھی کوشش کا ناکام ہونا طے ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے اہلکار ژانگ شیاو گانگ نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چین کو قابو میں رکھنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنے کا وہم ترک کریں اور اپنے بنیادی مفادات کے دفاع کے چین کے عزم کو چیلنج کرنے سے گریز کریں۔
 



Comments


Scroll to Top