بیجنگ: چین نے تاریخی طور پر اپنے ویزا قوانین میں نرمی دی ہے ، جس سے 74 ممالک کے شہری 30 دن تک بغیر ویزے کے ایشیائی ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد سیاحت اور معیشت کو فروغ دینا ہے۔ گزشتہ سال 20 ملین سے زائد افراد نے بغیر ویزے کے چین کا دورہ کیا جو 2023 کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ویزہ قوانین میں نرمی کے بعد اب غیر ملکی سیاح چین جا رہے ہیں۔ آسٹریا میں رہنے والے جارجیائی شہری جارجی شاوادزے نے بیجنگ میں ٹیمپل آف ہیون کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں کہا کہ "یہ واقعی سفر کو آسان بناتا ہے کیونکہ پہلے ویزا کے لیے درخواست دینے اور اس سارے عمل سے گزرنا ایک پریشانی کا باعث تھا۔
حالانکہ زیادہ تر سیاحتی مقامات اب بھی ملکی سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں، لیکن سیاحت کی صنعت غیر ملکی سیاحوں میں ممکنہ اضافے کے لیے کمر بستہ ہے۔ چین نے 2023 کے اوائل میں CoVID-19 کی وجہ سے عائد سخت پابندیوں کو ختم کرنے کے بعد اپنی سرحدیں سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیں، لیکن اس سال صرف 13.8 ملین افراد نے چین کا دورہ کیا، جو کہ وبائی مرض سے پہلے 2019 میں 31.9 ملین کے اعداد و شمار سے نصف سے بھی کم ہے۔
دسمبر 2023 میں چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے لیے ویزا فری سفر کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سے بیشتر یورپی ممالک کو یہ سہولت مل گئی ہے اور 16 جولائی کو آذربائیجان کے شامل ہونے سے ان ممالک کی تعداد 75 ہو جائے گی۔