جالندھر: سینٹ سولجزر ڈیوائن پبلک سکول مین برانچ ماسٹر گربنتا سنگھ مارگ مٹھو بستی جالندھر میں بچوں نے ناٹک اور ڈانس کر کے شری کرشن کے روپ میں بڑے اچھے انداز میں جنم اشٹمی کا تہوار منایا۔
شری کرشن جنم اشٹمی کے پروگرام میں سکول کی چیر پرسن شریمتی سنگیتا چوپڑہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

https://x.com/hindsamachar3/status/1955991509158764997
سکول کی پرنسپل دیوپریت کوراور سٹاف کی دیگر ٹیچرز نے میڈم سنگیتا چوپڑہ کا پرتپاک استقبال کیا ۔پرنسپل دیوپریت کور کی نگرانی میں یہ پروگرام کرایا گیا ۔

میڈم چوپڑہ نے جوت جگا کر آرتی سے شروعات کی بچوں نے شری کرنشن کے روپ میں بہت اچھے طریقے سے ڈانس کر کے آئے مہمانوں کا دل جیت لیا ۔ آخر میں میڈم چوپڑہ نے بچوں کو اور سٹا ف ٹیچر ز کو شری کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی
