Latest News

دہلی تشدد: منی لانڈرنگ کے الزام  میں طاہر حسین اور پی ایف آئی کے خلاف معاملہ درج

دہلی تشدد: منی لانڈرنگ کے الزام  میں طاہر حسین اور پی ایف آئی کے خلاف معاملہ درج

نئی دہلی :دہلی تشدد کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی سے معطل ہوئے طاہر حسین، اسلامی گروپ،پی ایف آئی اور کچھ دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ اور فسادات کے لئے مبینہ طور پر پیسہ مہیا کروانے کا معاملہ درج کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حسین کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسی نے معاملہ منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے)کے تحت درج کیا۔
 غور طلب ہے کہ  ، حسین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ ماہ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کو قتل کیا تھا۔ حسین اس وقت دہلی پولیس کی تحویل میں ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مبینہ منی لانڈرنگ اور غیرقانونی مالی اعانت کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی ایجنسی نے دہلی پولیس کی جانب سے حسین ، پی ایف آئی اور دیگر کے خلاف دائر ایف آئی آر میں سے کچھ کا نوٹس لیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top