Latest News

فلائٹ میں بم ہے ! وارانسی ایئر پورٹ پر مچی افرا تفری، کینیڈین مسافر گرفتار، پولیس نے شروع کی پوچھ تاچھ

فلائٹ میں بم ہے ! وارانسی ایئر پورٹ پر مچی افرا تفری، کینیڈین مسافر گرفتار، پولیس نے شروع کی پوچھ تاچھ

وارانسی: اتر پردیش کے وارانسی ہوائی اڈے پر اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز میں سوار ایک غیر ملکی شہری نے دعوی کیا کہ  اس کے پاس بم ہے ۔ ایک اہلکار نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا اور مکمل چھان بین کے بعد اتوار کی صبح طیارے کو اس کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے، بابت پور کے ڈائریکٹر پونیت گپتا نے بتایا کہ ہفتہ کی رات وارانسی سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز میں ایک مسافر نے اطلاع دی کہ اس کے پاس بم ہے ، جس کے بعد عملے نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو اطلاع دی اور عملہ فوری طور پر طیارے کو آئیسولیشن وے پر لے آیا۔
تاہم، انہوں نے کہا کہ جہاز کی جانچ پڑتال پر کچھ نہیں ملا اور مکمل یقین دہانی کے بعد، طیارہ اتوار کی صبح بنگلورو کے لیے روانہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم کی افواہ پھیلانے والا نوجوان کینیڈا کا رہائشی ہے اور اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور سکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top