National News

بی جے پی -جے ڈی یو اتحاد اٹوٹ ،نتیش کی قیادت میں لڑیں گے اسمبلی انتخابات:امت شاہ

بی جے پی -جے ڈی یو اتحاد اٹوٹ ،نتیش کی قیادت میں لڑیں گے اسمبلی انتخابات:امت شاہ

نیشنل ڈیسک:ملک کے وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ   سی اے اے  اور این آر سی کے حق میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے دنیا کی پہلی جمہوریت  ویشالی پہنچے اور بڑے اجلاس  سے خطاب کیا۔انہوں نے دو ٹوک کہا کہ بہار میں بی جے پی-جے ڈی یو کا اتحاد اٹوٹ ہے اور بہار میں نتیش کی قیادت میں ہی اسمبلی انتخابات لڑا جائے گا۔امت شاہ نے بیان بازی دینے والے رہنماؤں سے دھمکی بھرے لہجے میں کہا کہ جو لوگ اتحاد اور این ڈی اے کے لیڈر کو لے کر الجھن پھیلا رہے ہیں، ان سے میں صاف کہنا چاہتا ہوں کہ اس میں کہیں کوئی شک نہیں ہے۔اسے لے کر کچھ کہنے یا سننے کی ضرورت نہیں ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے شہریت ترمیمی قانون اور قومی آبادی رجسٹر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ، یہ قانون لوگوں کے مفاد کے لئے ہے اور تمام اپوزیشن پارٹیاں اسے لے کر الجھن پھیلا رہی ہیں۔امت شاہ نے راہل گاندھی، راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال پر جم کر نشانہ سادھا ۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے ساتھ این ڈی اے میں شامل جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو)سربراہ اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار  این آر سی  کے خلاف ہیں۔انہوں نے  ریاست میں اسے لاگو نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

PunjabKesari
دوسری طرف بی جے پی  صدر امت شاہ سی اے اے  اور این آر سی کی حمایت میں ملک بھر میں گھوم کر لوگوں کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ بھاجپا نے   سی اے  اے  اور ین آر سی  کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو جواب دینے  کے لئے  ایک  پالیسی بنائی ہے، جس کے تحت مرکزی حکومت کے  وزراء اور قدآور لیڈر ریلیوں  میں لوگوں کو خطاب کر ان کو اس قانو ن کی باریکیوں سے آگاہ کرائیںگے ۔اسی سلسلے میں امت شاہ ویشالی پہنچے ۔اس سے پہلے امت شاہ  دہلی ، جودھپور، گاندھی نگر اور جبل پور میں  ریلی کر چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top