National News

اتر پردیش : قنوج میں بس- ٹرک میں تصادم، 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتر پردیش : قنوج میں بس- ٹرک میں تصادم، 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

لکھنؤ: اترپردیش  کے قنوج میں گذشتہ رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جی ٹی روڈ شاہراہ پر ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ تصادم کے بعد بس میں زبردست آگ لگ گئی جس میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 21 لوگوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں تقریباً 45 مسافر سوار تھے۔بس فروخ آباد سے جے پور جا رہی تھی۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ  ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

PunjabKesari
بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ جی ٹی روڈ پر چھبرامؤ کے گھیلوئی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ تصادم کے بعد بس اور ٹرک دونوں گاڑیاں جل کر خاک ہوگئیں۔ زخمیوں میں جلتی ہوئی بس سے جان بچانے کے لئے کودے قریب 10 سے 12 لوگ بھی شامل ہیں۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1215807073906094080?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215807073906094080&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-up-kannauj-bus-and-truck-accident-in-kannauj-40-injured-uttar-pradesh-snm-289457.html
اس حادثے  پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی غم کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کی صبح ، انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا ، 'مجھے قنوج میں ہونے والے بھیانک سڑک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ پہنچا ہے۔ اس حادثے میں بہت سارے لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ساتھ ہی زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کی دعاء  کرتا ہوں۔ '



Comments


Scroll to Top