Latest News

جے این یو میں روز روشن گولی چلنے پر انوراگ کشیپ نے کیا  ٹویٹ - '' مبارک ہو ٹکڑے - ٹکڑے بھاجپا''

جے این یو میں روز روشن گولی چلنے پر انوراگ کشیپ نے کیا  ٹویٹ - '' مبارک ہو ٹکڑے - ٹکڑے بھاجپا''

ممبئی : دہلی کی جامعہ یونیورسٹی  مظاہرے میں ہوئی فائرنگ کا  تنازعہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ایک بار پھر دہلی کی جامعہ یونیورسٹی سوشل میڈیا پر چرچا کا موضوع  بنا ہوا ہے۔ اس بار معاملہ کچھ مختلف ہے ۔ سی اے اے  اور این آر سی کی مخالفت میں دہلی کی جامعہ یونیورسٹی میں روز روشن گولی چلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم بجرنگ دل کا رکن بتایا جا رہا ہے جو کہ نابالغ ہے۔

https://twitter.com/anuragkashyap72/status/1222832540102418434?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222832540102418434&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fbollywood-director-anurag-kashyap-tweet-on-jamia-firing-delhi-1118338
اس شخص کی گولی شاداب نام کے ایک طالب علم کو لگی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سیاسی موضوعات پر کھل کر اپنا بات رکھنے  والے  ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے سوشل میڈیا پر تلخ بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو گھیرا ہے ۔بتادیں کہ  انوراگ کشیپ گزشتہ کچھ وقت سے  مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرتے آرہے  ہیں۔

https://twitter.com/anuragkashyap72/status/1222834052899667968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222834052899667968&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fbollywood-director-anurag-kashyap-tweet-on-jamia-firing-delhi-1118338
انہوںنے اپنے ٹویٹ میں لکھا '' یہ  حکومت صاف صاف کہہ رہی کہ جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے بول کر، ہندوتو کے نام پرجو چاہے کرو، مارو، کاٹو، ہم کچھ نہیں ہونے دیں گے۔ اب بھی  شک ہے  کہ  حکومت اور پارٹی ہی دہشت گرد پیدا کر رہے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے  ایک اور کمینٹ میں لکھا '' اور کمال کی بات یہ ہے کہ ان تمام ہندوتو دہشت گردوں کو لگتا ہے کہ   وہ  دیش بھگت   ( محب وطن ہیں)۔ یہ حاصل کیا ہے  نریندر مودی ، امت شاہ اور بی جے پی نے  گزشتہ 6 سالوں میں۔ مبارک ہو ٹکڑے ٹکڑے بھاجپا۔



Comments


Scroll to Top