Latest News

اویسی کی موجودگی میں ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگنے پربھاجپا کا طنز،  جو منچ کے پیچھے سکھایا جاتا ہے وہ منچ پر منہ  سے نکل جاتا ہے

اویسی کی موجودگی میں ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگنے پربھاجپا کا طنز،  جو منچ کے پیچھے سکھایا جاتا ہے وہ منچ پر منہ  سے نکل جاتا ہے

نیشنل ڈیسک: اسدالدین اویسی کی پارئی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین( اے آئی ایم آئی ایم ) کے  لیڈر وارث پٹھان  کے بیان پر بوال مچا ہوا  ہے ۔بھاجپا نیتا سمبت پاترا نے کہا کہ  شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) کی مخالفت میں پورے ملک میں جس طرح کی گندی سیاست کچھ لوگ کر رہے ہیںاس کی مثال آج ہم لیکر آئے ہیں۔ ملک میں ہو رہے اس طرح کے پروٹیسٹ میں ان کا کوئی  مبینہ لیڈر ہے تو وہ ہے اسدالدین اویسی اور اے آئی ایم آئی ایم پارٹی۔

https://twitter.com/ANI/status/1230498350799171584?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230498350799171584%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fm.dailyhunt.in%2Fnews%2Findia%2Furdu%2Fhind%2Bsamachar%2Burdu-epaper-hinsurd%2F-newsid-166831746
پاترانے کہا کہ  کل اویسی کے منچ پر پاکستان  زندہ باد کے نعرے لگے ، جب منچ کے پیچھے سکھایا جاتا ہے تو کبھی کبھی منچ کے آگے حقیقت نکل جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  مائیک چھیننے سے کیا ہوگا ، جب منچ کے پیچھے پاکستان کو آکسیجن دینے کی بات ہوتی ہے اور منچ کے آگے آئین ، ترنگا پکڑنے کا ناٹک کیاجاتا ہے تو کبھی کبھی حقیقت منہ سے نکل جاتی ہے۔پاترا نے نے کہا کہ لڑکی کے  ہاتھ سے اویسی نے  مائیک  چھین  لیا، لیکن پارٹی کے قد آور نیتا وارث پٹھان سے کیوں نہیں۔ بھاجپا نیتا نے کہا کہ وارث پٹھان کہتے ہیںکہ  ہم چھین کر لیں گے آزادی ۔ میں ان مبینہ لبرل لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ  کونسی  آزادی چاہئے ، کس سے آزادی چاہئے ؟۔

https://twitter.com/ANI/status/1230418947331235841?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230418947331235841%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fm.dailyhunt.in%2Fnews%2Findia%2Furdu%2Fhind%2Bsamachar%2Burdu-epaper-hinsurd%2F100%2B15-newsid-166678776
بھاجپا لیڈر سمبت پاترا نے کہا کہ  15 کروڑ، 100کروڑ پر بھاری  پڑیں گے ۔ اگر بھاجپاکے نیتانے کوئی ایسا بیان دیا ہوتا تو آج سارے نام نہاد  لبرل سڑک پر اتر جاتے ، پورے ملک میں کہرام مچا دیتے ، لیکن آج ایک بھی سامنے نہیں آرہا ہے ، ایک بھی سوال نہیں پوچھ رہا  ہے ۔سمبت پاترا نے کہا کہ 15 منٹ تک وارث پٹھان نے متنازعہ بیان دیا، لیکن اسی منچ پر بیٹھے اسدالدین اویسی نے روکنے کی کوشش نہیں کی ، اس سے صاف ہوتا ہے کہ ان کی نیت میں کھوٹ ہے۔ 



Comments


Scroll to Top